ETV Bharat / bharat

Rajnath Singh Visits Vietnam: راجناتھ کی ویتنام کے وزیر دفاع کے ساتھ میٹنگ

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ویتنام کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ویتنام کے وزیر دفاع کے ساتھ ہنوئی میں دو طرفہ میٹنگ کی۔ اس دوران دونوں وزراء نے بھارت ویتنام کی دفاعی شراکت داری India-Vietnam Defense Partnership پر ایک مشترکہ وژن اسٹیٹمنٹ پر دستخط بھی کیے جس کا مقصد دفاعی تعاون کو وسعت دینے دینا ہے۔ Rajnath Singh Visits Vietnam

author img

By

Published : Jun 8, 2022, 8:52 PM IST

Rajnath Singh holds defence talks with Vietnamese counterpart
راجناتھ نے ویتنام کے وزیر دفاع کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی

ہنوئی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کو ویتنام کے وزیر دفاع جنرل فان وان گیانگ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ راجناتھ سنگھ جنرل فان وان جیانگ کی دعوت پر 8 سے 10 جون تک ویتنام کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ Rajnath Singh Visits Vietnam دونوں نے باہمی دفاعی رابطے اور علاقائی و عالمی امور میں مزید تعاون بڑھانے کے لئے موثر اور عملی اقدامات پر وسیع تر گفتگو بھی کی۔ دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع نے بھارت ویتنام دفاعی شراکت داری India-Vietnam Defense Partnership پر ایک مشترکہ وژن اسٹیٹمنٹ پر دستخط بھی کئے جس سے موجودہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے میں کافی مدد مل سکے گی اور دفاعی تعاون میں اضافہ ہوگا۔

دونوں وزراء کی موجودگی میں آپسی لاجسٹکس تعاون پر ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کئے گئے۔ دونوں ملکوں کی دفاعی افواج کے درمیان رابطے بڑھانے کے اس دور میں یہ آپسی فائدے کے لاجسٹک تعاون کے لئے طریقہ کار کو آسان بنانے کی جانب ا یک بڑا قدم ہے اور یہ اس طرح کا ایک بڑا سمجھوتہ ہے، جس پر ویتنام نے کسی ملک کے ساتھ دستخط کئے ہیں ۔ دونو ں وزراء نے ویتنام کو 500 ملین امریکی ڈالر کے دفاعی لائن آف کریڈٹ دینےکے سلسلے کو جلد حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا۔ ان پروجیکٹوں کے نفاذ سے ویتنام کی دفاعی صلاحیت کو خاطر خواہ طور پر بڑھایا جاسکے گا اور مزید یہ کہ وزیراعظم نریندر مودی کے میک ان انڈیا ، میک فار دی ورلڈ کے وژن کو آگے بڑھایاجاسکے گا۔

وزیر دفاع نے ویتنامی مسلح افواج کی صلاحیت سازی کے لئے ایئر فورس آفیسرس ٹریننگ اسکول میں زبان اور آئی ٹی لیب کے قیام کے لئے دوسمولیٹرس اور مانیٹری گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔وزیردفاع نے ہنوئی میں آنجہانی صدر ہوچی من کے میسولیم میں ان کو خراج عقیدت پیش کرکے اپنے سرکاری دورے کا آغاز کیا ۔ انہوں نے ٹران کام پگوڈا کابھی دورہ کیا جو ایک بدھسٹ مندرہے جو دونوں ملکوں کے درمیان عوام سے عوام کے رابطوں اور قدیم تہذیبی رشتوں کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Iranian FM Arrives in India: جے شنکر نے نئی دہلی میں ایرانی ہم منصب کا خیرمقدم کیا

بھارت اور ویتنام 2016 کے بعد سے ایک جامع کلیدی شراکت داری مشترک کرتے رہے ہیں اور دفاعی تعاون کی شراکت داری کاایک کلیدی ستون ہے۔ ویتنام بھارت کی مشرق نواز پالیسی اور ہند۔ بحرالکاہل وژن میں ایک ا ہم شراکت دار ہے ۔ دونوں ممالک 2000 سال سے زیادہ عرصے سے تہذیبی اور ثقافتی رابطوں کی ایک مالامال تاریخ ساجھا کرتے رہے ہیں۔ عصری دور میں بھارت اور ویتنام سب سے بھروسے مند تعلقات جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں مفادات اور مشترکہ تشویش پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر رابطوں کو بڑھانے کے لئےوقتا فوقتا باہمی دفاعی رابطوں کو وسعت دی جاتی رہی ہے ، نیز دفاعی پالیسی مذاکرات، فوج سے فوج کے درمیان تبادلوں، اعلی سطح کے دوروں، صلاحیت سازی اور تربیتی پروگراموں کے علاوہ اقوام متحدہ کی امن کوششوں میں تعاون اور باہمی مشقیں بھی ان دفاعی رابطوں میں شامل ہیں۔ یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.