ETV Bharat / bharat

US Defence Secretary India Visit امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی راج ناتھ سنگھ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت - امریکی وزیر دفاع کا بھارتی دورہ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے دو طرفہ میٹنگ میں بھارت اور امریکہ نے دفاعی صنعتی تعاون کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے جو نئی ٹیکنالوجیز اور نئے نظاموں کی مشترکہ پیداوار کے ساتھ ساتھ سہولتوں میں اضافہ کے مواقع کی نشاندہی کرے گی۔

Rajnath Singh holds bilateral talks with US Defence Secretary Lloyd Austin
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی راج ناتھ سنگھ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت
author img

By

Published : Jun 5, 2023, 4:58 PM IST

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو قومی دارالحکومت میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے دوران بھارت میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی بھی موجود تھے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بات چیت میں کئی شعبوں میں بھارت امریکہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک مفادات اور تعاون کو بڑھانا شامل ہے۔ راجناتھ سنگھ کے مطابق بھارت اور امریکہ کے درمیان شراکت داری ایک آزاد، کھلے اور قواعد کے پابند ہند بحرالکاہل خطہ کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔

راجناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ نئی دہلی میں اپنے دوست لائیڈ آسٹن سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ ہماری بات چیت کئی شعبوں میں دفاعی تعاون کو بڑھانے کے گرد گھومتی رہی جس میں سٹریٹجک مفادات کے تبادلے اور سیکورٹی تعاون میں اضافہ شامل ہے۔ آسٹن کا نئی دہلی دورہ بھارت امریکہ نئی دفاعی اختراعات اور صنعتی تعاون کے اقدامات کو آگے بڑھانے اور امریکہ اور بھارتی فوجوں کے درمیان آپریشنل تعاون کو وسعت دینے کی کوششوں کو جاری رکھنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ دورہ خاص اہمیت کا حامل اس لیے بھی ہے، کیونکہ یہ دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اس ماہ کے آخر میں واشنگٹن کے آئندہ ریاستی دورے سے دو ہفتے قبل ہے۔ مارچ 2021 میں ملک کے پچھلے دورے کے بعد یہ امریکی وزیر دفاع کا دوسرا بھارت کا دورہ ہے۔ بھارت کے بعد سکریٹری آسٹن فرانس کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ فرانس اور برطانیہ کے دفاعی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.