ETV Bharat / bharat

Rajnath Hands Over Latest Weapons To Army راج ناتھ نے جدید ترین دیسی دفاعی ساز و سامان اور ہتھیار فوج کو سونپے - دہلی کی خبر

وزیر دفاع نے جدید ترین بارودی سرنگیں، خودکار مواصلاتی نظام، لانگ رینج دیکھنے کے جدید نظام اور جدید تھرمل امیجر فوج کے حوالے کیے۔ اس کے علاوہ فوج کو بکتر بند گاڑیاں اور اسالٹ بوٹ بھی دی گئیں تاکہ فوجی سرحدوں پر پیدا ہونے والے کسی بھی چیلنج کا منہ توڑ جواب دے سکیں۔ Rajnath Hands Over Latest Weapons To Army

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 16, 2022, 8:12 PM IST

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کے روز فوج کو دیسی ساختہ جدید ترین دفاعی ساز و سامان اور ہتھیاروں کا نظام سونپا۔ اس موقع پر راج ناتھ سنگھ کو جدید ترین ہتھیاروں، آلات اور مستقبل کے پیدل فوجیوں کی ضروریات سے متعلق نظام کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ Rajnath Hands Over Latest Weapons To Army

وزیر دفاع نے جدید ترین بارودی سرنگیں، خودکار مواصلاتی نظام، لانگ رینج دیکھنے کے جدید نظام اور جدید تھرمل امیجر فوج کے حوالے کیے۔ اس کے علاوہ فوج کو بکتر بند گاڑیاں اور اسالٹ بوٹ بھی دی گئیں تاکہ فوجی سرحدوں پر پیدا ہونے والے کسی بھی چیلنج کا منہ توڑ جواب دے سکیں۔ یہ ساز و سامان اور ہتھیاروں کے نظام کو فوج، پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور صنعت نے خود انحصار ہندوستان مہم کے تحت بنایا ہے۔

سنگھ نے کہا کہ ان آلات اور ہتھیاروں کے نظام سے لیس ہونے کے بعد فوج کی آپریشنل تیاری میں اضافہ ہوگا اور اس کی کارکردگی اور فائر پاور صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پرائیویٹ سیکٹر اور پبلک سیکٹر کی شراکت داری کے ذریعے دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب تیزی سے پیش رفت کی ایک مثال ہے۔ وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ بدلے ہوئے حالات میں مسلح افواج کی بنیادی ڈھانچے کی ضروریات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے تاکہ مسلح افواج کم وقت میں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل منوج پانڈے اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Indian Army ready to deal with any threat’بھارتی فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار‘

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.