ETV Bharat / bharat

Rajnath Jaishankar To Visit US: راج ناتھ، جے شنکر پیر کو امریکہ کا دورہ کریں گے

author img

By

Published : Apr 7, 2022, 10:28 PM IST

یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ Ukraine and Russia War کے درمیان بھارت اور امریکہ کے درمیان پیر کو ٹو پلس ٹو میٹنگ ہوگی جس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر شریک ہوں گے۔ Rajnath Jaishankar To Visit US

Rajnath Jaishankar To Visit US: راج ناتھ، جے شنکر پیر کو امریکہ کا دورہ کریں گے
Rajnath Jaishankar To Visit US: راج ناتھ، جے شنکر پیر کو امریکہ کا دورہ کریں گے

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے بتایا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان ٹو پلس ٹو میٹنگ 11 اپریل کو واشنگٹن میں ہوگی، جس میں شرکت کے لیے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ 11، 12 اپریل کو امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ باگچی نے کہا کہ اس بات چیت میں بھارت اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ ایجنڈے میں خارجہ پالیسی، دفاع اور سلامتی سے متعلق کچھ پیچیدہ مسائل کا جامع جائزہ لینے کا موقع ملے گا، تاکہ تزویراتی رہنمائی اور وژن حاصل کیا جا سکے، جس سے ہمارا رشتہ مضبوط ہو سکتا ہے۔ Rajnath Jaishankar To Visit US

یہ بھی پڑھیں: Defence Minister in RS: پاکستان میں گرے میزائل کی اعلیٰ سطحی جانچ چل رہی ہے

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے بھی الگ سے ملاقات کریں گے۔ وہ بھارت-امریکہ مجموعی عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو فروغ دینے کے لیے امریکی انتظامیہ کے کئی سینیئر اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔ بھارت اور امریکہ کے درمیان سالانہ ٹو پلس ٹو ملاقات اس بار ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب بھارت نے روس اور یوکرین کی جنگ میں امریکا اور روس دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات اور مفادات کے تحفظ کے لیے غیر جانبداری کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ امریکہ نے روس پر اقتصادی پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں اور بھارت سے کہا ہے کہ وہ ان پابندیوں پر عمل کرے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں۔ Rajnath Jaishankar To Visit US

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.