ETV Bharat / bharat

Rajiv Ranjan Singh On BJP : بی جے پی نے گٹھ بندھن دھرم نہیں نبھایا، راجیو رنجن سنگھ کا الزام

author img

By

Published : Aug 13, 2022, 4:18 PM IST

جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ نے کہا کہ اب بی جے پی میں اٹل اور اڈوانی والی بات نہیں رہی کیونکہ ان کے پاس تمام پارٹیوں کو ساتھ لیکر چلنے کا ہنر تھا۔ Rajiv Ranjan Singh On BJP

بی جے پی نے گٹھ بندھن دھرم نہیں نبھایا، راجیو رنجن سنگھ کا الزام

پٹنہ: ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی صدر و رکن پارلیمان راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے پریس کانفرنس کے ذریعہ بی جے پی شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے گٹھ بندھن دھرم نہیں نبھایا۔ پریس کانفرنس میں پارٹی کے اعلیٰ رہنما سابق وزیر سنجے کمار جھا، سابق وزیر ڈاکٹر اشوک چودھری، ریاستی صدر امیس کشواہا اور پارلیمانی بورڈ کے قومی صدر اپیندر کشواہا بھی موجود تھے۔ للن سنگھ نے کہا کہ بی جے پی میں اب اٹل اور اڈوانی والی بات نہیں رہی۔ وہ لوگ تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا ہنر رکھتے تھے۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی یو کے سات میں سے چھ اراکین اسمبلی کو منتشر کر دیا گیا ہے۔ کیا یہی گٹھبندھن دھرم ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی کو 2019 کے لوک سبھا کے انتخاب میں وزیر اعظم بننا تھا، انہوں نے کوئی سازش نہیں کی اور سب کچھ ٹھیک رہا۔ Rajiv Ranjan Singh allegation on bjp

مزید پڑھیں:

'جے ڈی یو این ڈی کا حصہ ہے اور مضبوطی کے ساتھ رہے گی'

انہوں نے وزیراعظم پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے بی جے پی حکمرانی کو مینڈیٹ دیا ہے لیکن بی جے پی آج ملک میں کشیدگی پیدا کر رہی ہے۔ کشیدگی پیدا کرنے سے حکومت نہیں چلتی۔ انہوں نے کہا کہ آج پورا ملک مہنگائی سے پریشان ہے۔ مودی جی نے دو کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن کسی کو روزگار نہیں ملا۔ اسی طرح تین لاکھ لوگوں کو فوج میں بھرتی کے اعلان کے بعد آج تک نوکری نہیں ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.