ETV Bharat / bharat

راجستھان: کورونا سے قریب تین ہزار چار سو افراد ہلاک

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 7:53 PM IST

ریاست میں ابھی تک 3389 مریض کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ اموات 592 دارالحکومت جے پور میں ہوئی ہیں۔

راجستھان میں کووڈ
راجستھان میں کووڈ

راجستھان میں عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے ریاست میں کورونا سے اموات کی تعداد اب تک تین ہزار چار سو تک جا پہنچی ہے۔

میڈیکل ڈپارٹمنٹ کو موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں ابھی تک 3389 مریض کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ اموات 592 دارالحکومت جے پور میں ہوئی۔ اسی طرح، جودھپور میں 423، اجمیر میں 245، کوٹہ میں 233، ادے پور میں 203، بیکانیر میں 191، بھرت پور میں 126، سیکر میں 115، پالی میں 122 اور ناگور میں 113 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ریاست کے باقی ہر ضلع میں کورونا سے اموات کی تعداد سو سے بھی کم رہی جہاں یہ الور میں 90، راجسمند میں 64، باڑمیر اور جھنجھنو میں 61-61، جالور میں 60، چتوڑ گڑھ 57، چرو میں 49، بھیلواڑہ میں 47، بانس واڑہ، ڈونگر پور اور گنگا نگر میں 45-45، جھالاور 43، 40-40 باراں اور ٹونک میں، سریوہی اور سوائی مادھو پور میں 33-33، دوسہ میں 31، دھول پور میں 30 ، کرولی 26، پرتاپ گڑھ اور جیسلمیر میں 25-25، بوندی 23 اور ہنومان گڑھ میں 14 اموات ہوئی ہیں۔

ریاست میں کورونا سے سب سے کم اموات ہنومان گڑھ میں ہوئی ہیں۔

راجستھان میں ریاست سے باہر کے 39 افراد کی موت بھی کورونا سے ہوئی۔ ریاست سے باہر کے 337 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 298 صحت یاب ہوئے۔

یکم اپریل سے ریاست میں دوسری لہر کی وجہ سے 571 اموات کی اطلاع ملی ہیں۔ نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ان کی تعداد ایک دن میں پندرہ ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اس کی وجہ سے، ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد چار لاکھ 67 ہزار 875 ہوگئی ہے جبکہ فعال مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سات ہزار 157 تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم اب تک تین لاکھ 57 ہزار 329 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.