ETV Bharat / bharat

Morphed Video Of Sonia Gandhi سونیا گاندھی کا مورفڈ ویڈیو پوسٹ کرنے پر ملزم گرفتار

راجستھان کے پرتاپ گڑھ میں رہنے والے ایک نوجوان نے کانگریس کی سینئر رہنما سونیا گاندھی کا ایک مورفڈ ویڈیو بنایا ہے۔ ملزم نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ Man arrested for posting 'morphed video' of Sonia Gandhi

سونیا گاندھی کا مورفڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ملزم گرفتار

author img

By

Published : Mar 12, 2023, 10:38 AM IST

جے پور: راجستھان کے ضلع پرتاپ گڑھ میں ایک نوجوان نے کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کا ایک مارفڈ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہونا شروع ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر کانگریس کارکن لتا شرما نے ملزم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کو مزید پوچھ گچھ کے لیے عدالت میں پیش کرنے کے بعد 14 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق جب ملزم نے ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی تو اسے ٹوئٹر کی جانب سے وارننگ موصول ہوئی۔ اس میں ویڈیو ہٹانے کا کہا گیا تھا لیکن جب ملزم نے ویڈیو نہیں ہٹائی تو ٹوئٹر نے اس کی پوسٹ بلاک کر دی، لیکن اتنی دیر میں یہ ویڈیو کافی وائرل ہو گیا تھا اور پولیس کو بھی اس کی اطلاع مل گئی تھی۔

اس معاملے میں کانگریس کے ایک کارکن نے پولس میں شکایت درج کرائی۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور آئی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کی شناخت وپن کمار سنگھ سندیلیا کے طور پر کی گئی ہے۔ ایس پی پرتاپ گڑھ امیت کمار نے بتایا کہ ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے اور وہ ابھی زیر تفتیش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم سے یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ ایسی ویڈیو بنانے کا مقصد کیا تھا۔ اس کے علاوہ اس واقعے میں استعمال ہونے والا کمپیوٹر اور موبائل فون بھی اس کے کہنے پر برآمد کیا جانا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Sonia Gandhi Admitted to Hospital سونیا گاندھی سر گنگا رام اسپتال میں داخل، حالت مستحکم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.