ETV Bharat / bharat

راجستھان: عروب عبدالعزیز وومین کانگریس جنرل سیکریٹری منتخب - راجستھان

راجستھان وومین کانگریس کمیٹی کا گزشتہ روز اعلان کیا گیا، خاص بات یہ ہے کہ اس کمیٹی میں مسلم خواتین کو کافی اہمیت دی گئی ہے۔

راجستھان: عروب عبدالعزیز وومین کانگریس جنرل سیکریٹری بنی

author img

By

Published : Feb 16, 2021, 1:46 PM IST

راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کی فہرست کے مطابق راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے جذبہ گروپ کی فاؤنڈر اور سماجی کارکن عروب عبدالعزیز کو راجستھان وومین کمیٹی کی جنرل سیکرٹری بنایا گیا ہے، جنرل سیکرٹری سے ملاقات کرنے کے بعد میں اروب عزیز نے راجستھان خاتون کانگریس کمیٹی کی صدر ریحانہ ریاض اور کانگریس کمیٹی کے تمام اراکین کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے جو ایک بڑی ذمہ داری میرے کندھوں پر رکھی گئی ہے میں اس ذمہ داری کو ہرحال میں بہتر طریقہ پر انجام دینے کی کوشش کرو گی، واضح رہے کہ راجستھان کانگریس کمیٹی کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا کو منتخب کرنے کے بعد میں ان کی جانب سے راجستھان کی تمام کمیٹیوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا تھا جس کے بعد میں اب نئے سرے سے یہ اہم ذمہ داریاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.