ETV Bharat / bharat

Railway Bridge Collapse in Chandrapur مہاراشٹر میں ریلوے فٹ اوور برج کا ایک حصہ منہدم، ایک ہلاک

مہاراشٹر کے چندر پور ضلع میں ریلوے فٹ اوور برج کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے۔ اس حادثہ میں ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ وہیں 20 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ شدید زخمیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ Railway Bridge Collapse in Chandrapur

چندر پور میں ریلوے فٹ اوور برج کا ایک حصہ منہدم، متعدد زخمی

author img

By

Published : Nov 27, 2022, 7:14 PM IST

Updated : Nov 27, 2022, 10:38 PM IST

چندر پور: مہاراشٹر کے چندر پور میں بلارشاہ ریلوے اسٹیشن پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ ریلوے فٹ اوور برج کا ایک حصہ گر گیا ہے۔ اس حادثہ میں ایک 48 سالہ خاتون کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے تقریباً 8 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ شدید زخمیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ Railway Bridge Collapse in Chandrapur

چندر پور میں ریلوے فٹ اوور برج کا ایک حصہ منہدم، متعدد زخمی

حادثے کے حوالے سے سینٹرل ریلوے کے سی پی آر او شیواجی سوتار کا بیان سامنے آیا ہے۔ ان کے مطابق، ناگپور ڈویژن کے بلہارشاہ میں آج شام تقریباً 5 بجے فٹ اوور برج کے پری کاسٹ سلیب کا کچھ حصہ گر گیا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ سی پی آر او کے مطابق، شدید زخمیوں کے لیے ایک لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کے لیے 50،000 روپے کے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ زخمیوں کو جلد صحت یابی کے لیے دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کرکے بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

معلومات کے مطابق پُل کی اونچائی تقریباً 60 فٹ تھی۔ یعنی اس پر چلنے والے اتنی بلندی سے گرے۔ حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر قاضی پیٹ پونے ایکسپریس میں چڑھنے کے لیے پلیٹ فارم نمبر ایک سے پلیٹ فارم نمبر چار کی طرف جا رہے تھے۔ اسی دوران پُل کا ایک حصہ اچانک گر گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Cable Bridge Collapses in Morbi گجرات کے موربی علاقے میں کیبل پُل اچانک ٹوٹا، 141 سے زائد افراد ہلاک

Last Updated : Nov 27, 2022, 10:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.