ETV Bharat / bharat

Rail War Room ریلوے مسافروں کی شکایات پر فوری کارروائی کے لیے ریل وار روم بنایا گیا

ریل وار روم وزیر ریلوے اشونی ویشنو کی پہل پر قائم کیا گیا ہے۔ اس وار روم میں ریئل ٹائم معلومات کے لیے ایک بڑی بڑی اسکرین لگائی گئی ہے۔ ریلوے کو عام طور پر ٹکٹ، ریزرویشن، کیٹرنگ، صاف صفائی، ایئر کنڈیشنگ اور سیکورٹی سے متعلق شکایات اور ایمرجنسی صورت حال میں صحت اور طبی امداد سے متعلق مدد کے درخواست موصول ہوتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 2, 2023, 9:14 PM IST

نئی دہلی: ریلوے مسافروں کی شکایات کو فوری اور مؤثر طریقے سے نپٹانے کے مقصد سے ریلوے کی وزارت میں ایک خصوصی ”ریل وار روم“بنایا گیا ہے جو وزیر کی براہ راست نگرانی میں ہفتہ کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ وزارت ریلوے کے ذرائع کے مطابق ریلوے مسافروں کی طرف سے ریل ہیلپ پورٹل، ٹول فری ہیلپ لائن اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے روزانہ تقریباً چھ ہزار شکایات ریلوے کو مل رہی ہیں اور دیکھنے میں آیاہے کہ شکایات میں نپٹارے میں کبھی کبھی زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔ ویشنو نے اسے سنجیدگی سے لیا اور مسافروں کے لیے خوشگوار سفر کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا۔

ریل بھون کی تیسری منزل پر بنائے گئے اس ریل وار روم وزیر ریلوے اشونی ویشنو کی پہل پر قائم کیا گیا ہے۔ اس وار روم میں ریئل ٹائم معلومات کے لیے ایک بڑی بڑی اسکرین لگائی گئی ہے۔ ریلوے کو عام طور پر ٹکٹ، ریزرویشن، کیٹرنگ، صاف صفائی، ایئر کنڈیشنگ اور سیکورٹی سے متعلق شکایات اور ایمرجنسی صورت حال میں صحت اور طبی امداد سے متعلق مدد کے درخواست موصول ہوتے ہیں۔ شکایات کی درجہ بندی کی بنیاد پر وار روم میں چھ مختلف محکموں کے افسران کے کیوب بنائے گئے ہیں جو کہ صحت، صاف صفائی، الیکٹریکل اور مکینیکل، کیٹرنگ، کمرشل اور سیکورٹی سے متعلقمعاملات کو دیکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں وار روم جیسے انتظامات زونل اور ڈویژنل سطح پر بھی کیے گئے ہیں۔ ریل وار روم ان سب کے ساتھ قریبی تال میل بنا کر شکایات پر فوری کارروائی کو یقینی بنائے گا۔ جیسے ہی کوئی ریلوے مسافر کسی ہیلپ لائن کے ذریعے یا سوشل میڈیا کے ذریعے، چلتی ٹرین میں یا ریلوے اسٹیشن پر شکایت درج کرتا ہے، ریل وار روم متعلقہ ریلوے ڈویژن کو فوری مدد کے لیے فعال کرے گا۔ مسا فر کو کتنی دیر میں مدد ملی، اس کی شکایت کا حل کتنی دیر میں ہوا،اس سب کا ریکاڈ اسکرین پر لائیو دکھایا جائے گا اور وزیر ریلوے اسے وقتاً فوقتاً دیکھیں گے۔ شکایات کینپٹارے کے عمل میں سب کی جواب دیہی بھی طے کی ا جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Indian Railway ریلوے نے لوور برتھ کے لیے نئے اصول و ضوابط نافذ کئے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.