ETV Bharat / bharat

Raid On Yakub Qureshi Factory: سابق وزیر یعقوب قریشی کی فیکٹری پر چھاپہ

سابق وزیر حج یعقوب قریشی کی فیکٹری پر پولیس نے چھاپہ مارا، اس دوران یہ انکشاف ہوا کہ یہ گوشت کی فیکٹری بغیر لائسنس کے چل رہی تھی۔ پولیس نے یعقوب قریشی کی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ Raid On Yakub Qureshi Factory, Case has registered

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 7:08 AM IST

سابق وزیر یعقوب قریشی کی فیکٹری پر چھاپہ

اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں کھرکھودہ تھانہ علاقہ کے علی پور گاؤں میں واقع سابق وزیر یعقوب قریشی کی فیکٹری میں غیر قانونی گوشت کی پیکنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ انکشاف پولیس انتظامیہ کی ٹیم کے چھاپوں کے دوران ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گوشت کی فیکٹری بغیر لائسنس کے چل رہی تھی۔ پولیس نے یعقوب قریشی کی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ قابل ذکر ہے کہ یعقوب قریشی بی ایس پی حکومت میں وزیر حج رہ چکے ہیں۔ Raid On Former Minister Yakub Qureshi Factory In Meerut

جمعرات کو ایس ڈی ایم صدر سندیپ بھاگیا، ایس پی دیہات کیشو کمار، اے ایس پی چندرکانت مینا نے پولیس فورس کے ساتھ علی پور گاؤں میں سابق وزیر یعقوب قریشی کی الفیم میٹیکس پرائیویٹ لمیٹڈ پر چھاپہ مارا۔ فیکٹری میں غیر قانونی مویشی ذبح کرنے کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گوشت کی فیکٹری بغیر لائسنس کے چل رہی تھی۔ فیکٹری میں غیر قانونی طور پر گوشت کی پیکنگ کی جارہی تھی۔

مزید پڑھیں:۔ NIA Searches House of Suspect in Pune: این آئی اے نے طلحہ خان کے گھر پر چھاپہ مارا

اس کے بعد پولیس اور انتظامی حکام نے پولوشن کنٹرول بورڈ، ایم ڈی اے، فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن، انیمل ہسبنڈری سمیت کئی محکموں کے افسران کو موقع پر بلایا۔ تمام محکموں کے افسران نے گوشت فیکٹری میں چھان بین کیا۔ گوشت فیکٹری کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ تمام محکموں کے افسران موقع پر تفتیش کے بعد کارروائی میں مصروف ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.