ETV Bharat / bharat

Rahul writes to Karnataka CM راہل نے کرناٹک حکومت سے ہاتھی کے زخمی بچے کے علاج کی اپیل کی - ہاتھی کے زخمی بچے کے علاج کی اپیل

راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی کو خط لکھ کر ناگرہول ٹائیگر ریزرو میں زخمی ہاتھی کے بچے کو فوری علاج کے انتظامات کرنے کی اپیل کی ہے۔Rahul writes to Karnataka CM

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 5, 2022, 10:16 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی کو خط لکھ کر ناگرہول ٹائیگر ریزرو میں زخمی ہاتھی کے بچے کو فوری تحفظ فراہم کرنے اور اس کے علاج کے انتظامات کرنے کی اپیل کی ہے۔Rahul writes to Karnataka CM

وزیر اعلیٰ کو لکھے خط میں گاندھی نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ساتھ وہ کچھ دیر کے لیے ناگرہول ٹائیگر کنزرویشن ایریا گئے جہاں انہوں نے ایک زخمی ہاتھی کے بچے کو درد سے کراہتے ہوئے دیکھا، جسے دیکھ کر انہیں بہت تکلیف ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سیاست سے ہٹ کر وہ بومئی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس بچے کے علاج کے لیے فوری طور پر مناسب انتظامات کریں۔

راہل گاندھی نے پہلے ٹویٹ کیا تھا اور بچے اور اس کی ماں کی تصویر پوسٹ کی تھی، 'ایک ماں کی محبت۔ مجھے اس خوبصورت ہاتھی کو اپنے زخمی چھوٹے بچے کے ساتھ زندگی کی جنگ لڑتے دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔'

یہ بھی پڑھیں: Dussehra 2022 راہل اور پرینکا نے وجے دشمی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.