نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کو بلقیس بانو کیس میں عصمت دری اور قتل کے 11 قصورواروں کی رہائی پر وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ پورا ملک وزیر اعظم کے قول و فعل میں تضاد دیکھ رہا ہے۔ دراصل یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ خواتین کا احترام بھارت کی ترقی کا ایک اہم ستون ہے۔ انہوں نے 'ناری شکتی' کی حمایت کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ Rahul Gandhi targets modi govt on the release of the convicts
-
5 महीने की गर्भवती महिला से बलात्कार और उनकी 3 साल की बच्ची की हत्या करने वालों को 'आज़ादी के अमृत महोत्सव' के दौरान रिहा किया गया।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 17, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
नारी शक्ति की झूठी बातें करने वाले देश की महिलाओं को क्या संदेश दे रहे हैं?
प्रधानमंत्री जी, पूरा देश आपकी कथनी और करनी में अंतर देख रहा है।
">5 महीने की गर्भवती महिला से बलात्कार और उनकी 3 साल की बच्ची की हत्या करने वालों को 'आज़ादी के अमृत महोत्सव' के दौरान रिहा किया गया।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 17, 2022
नारी शक्ति की झूठी बातें करने वाले देश की महिलाओं को क्या संदेश दे रहे हैं?
प्रधानमंत्री जी, पूरा देश आपकी कथनी और करनी में अंतर देख रहा है।5 महीने की गर्भवती महिला से बलात्कार और उनकी 3 साल की बच्ची की हत्या करने वालों को 'आज़ादी के अमृत महोत्सव' के दौरान रिहा किया गया।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 17, 2022
नारी शक्ति की झूठी बातें करने वाले देश की महिलाओं को क्या संदेश दे रहे हैं?
प्रधानमंत्री जी, पूरा देश आपकी कथनी और करनी में अंतर देख रहा है।
گجرات میں بلقیس بانو گینگ ریپ کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے تمام 11 مجرموں کو پیر کو رہا کر دیا گیا۔ وہیں اس معاملے پر راہل گاندھی نے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے پانچ ماہ کی حاملہ خاتون کی عصمت دری کی اور اس کی تین سالہ بچی کو قتل کیا، انہیں 'آزادی کے امرت مہوتسو' کے دوران رہا کر دیا گیا۔ خواتین کی طاقت کی بات کرنے والے ملک کی خواتین کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ پورا ملک وزیراعظم کے قول و فعل میں تضاد دیکھ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Owaisi On Bilkis Bano Gang Rape Case: بلقیس بانو معاملہ میں گجرات حکومت کے فیصلہ پر اویسی کا ردعمل
بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی رہائی کے بعد حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس معاملے میں اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی کو گھیرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں حکومت کے فیصلے پر سوال اٹھایا۔ آپ کو بتا دیں کہ گجرات حکومت نے اپنی معافی پالیسی کے تحت بلقیس بانو کیس کے مجرموں کو رہا کیا تھا۔ ممبئی میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ایک خصوصی عدالت نے 21 جنوری 2008 کو بانو کے خاندان کے سات افراد کے اجتماعی عصمت دری اور قتل کے الزام میں 11 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ 2002 میں فسادات کے دوران ایک ہجوم نے داہود ضلع کے لمکھیڑا تعلقہ کے رندھیک پور گاؤں میں بلقیس بانو کے خاندان پر حملہ کیا گیا۔ بلقیس اس وقت پانچ ماہ کی حاملہ تھیں۔ بلقیس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کے ساتھ ان کے خاندان کے سات افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔