ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra پنجاب میں بھارت جوڑو یاترا کا آج دوسرا دن - Rahul Gandhi Bharat Jodo Yatra in Punjab

پنجاب میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا آج دوسرا دن ہے۔ راہل گاندھی کی یاترا آج سمرالہ چوک سے روانہ ہوگی۔ ان کے ساتھ لدھیانہ کے ایم پی رونیت سنگھ بٹو بھی موجود رہیں گے۔ راہل گاندھی یاترا کے بعد آج دہلی واپس لوٹیں گے۔ کل 13 جنوری کو لوہڑی کے سبب یاترا نہیں ہوگی۔ Rahul Gandhi's Bharat Jodo Yatra in Punjab Latest Updates

پنجاب میں بھارت جوڑو یاترا کا آج دوسرا دن

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 12:13 PM IST

لدھیانہ: راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پنجاب میں داخل ہوچکی ہے اور ریاست میں اس یاترا کا آج دوسرا دن ہے تاہم سیکورٹی وجوہات کی بنا پر یاترا کا آغاز صبح جسپالو سے آگے کدو چوک پر رکھا گیا تھا۔ اس کے بعد یاترا میں شامل لوگ کدو چوک کے لیے روانہ ہوئے اور شام کی یاترا آج نہیں نکلے گی۔ ایک روز قبل بھارت جوڑو یاترا صبح 8:20 بجے شروع ہوئی تھی۔ 11:30 بجے کے وقفے کے بعد 3:30 بجے منڈی گوبند گڑھ کے خالصہ اسکول گراؤنڈ سے دوبارہ شروع ہوئی۔ راہل گاندھی کے ساتھ پنجاب پردیش کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ ورنگ، کانگریس لیڈر پرتاپ سنگھ باجوہ اور دیگر کانگریسی لیڈران موجود تھے۔ راہل گاندھی منگل کو گرو نگر امرتسر میں واقع سری ہرمندر صاحب پہنچے اور وہاں پر سجدہ کیا۔ اس وقت راہل گاندھی بھگوا رنگ کی پگڑی پہنے نظر آئے۔ پوجا کرنے کے بعد راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ سری ہرمندر صاحب میں گرو کے دروازے پر پہنچ کر انسانی اقدار پر یقین اور بھی گہرا ہو جاتا ہے۔ ست شری اکال!'

پنجاب میں بھارت جوڑو یاترا کا آج دوسرا دن
پنجاب میں بھارت جوڑو یاترا کا آج دوسرا دن

مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo Yatra in Punjab بی جے پی ایک ذات کو دوسری ذات سے لڑانے کی کوشش کر رہی ہے: راہل گاندھی

پنجاب میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا دوسرے دن گھنے کہرے کی وجہ سے ایک گھنٹے کے لیے روک دی گئی۔ تاہم پنجاب کے ڈی جی پی گورو یادو نے یاترا کے منتظمین سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ پنجاب میں گہرا کہرا ہے، اس لیے یاترا صبح 6 بجے کے بجائے صبح 7 بجے شروع کی جائے۔ صبح کے وقت گہرے کہرے کی وجہ سے یاترا ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی اور کسی مقام پر نہیں رکی۔ یاترا شروع ہونے کے ایک گھنٹہ کے بعد بھی ساہنیوال کے گردونواح میں دھند چھائی رہی۔ اس سخت سردی میں راہل گاندھی صرف اپنی ٹی شرٹ میں سفر پر نکلے ہیں۔ لوہڑی کے دن 13 تاریخ کو چھٹی ہوگی۔ راجہ وڑنگ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کانگریس بھارت جوڑو یاترا کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اسی لیے پارٹی کی جانب سے 19 کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ تمام سینئر رہنماؤں کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا پنجاب میں 7 دن تک رکے گی اور پھر پٹھان کوٹ کے راستے جموں و کشمیر میں داخل ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.