ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی 9 اور 10 ستمبر کو جموں کا کریں گے دورہ: پارٹی ترجمان

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی 9 اور 10 ستمبر کو جموں کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ کٹرا میں واقع 'ماتا ویشنو دیوی' کے درشن کریں گے۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد یہ راہل گاندھی کا جموں و کشمیر کا دوسرا دورہ ہوگا۔

راویندر شرما
راویندر شرما
author img

By

Published : Sep 8, 2021, 3:27 PM IST

راہل گاندھی کے جموں دورہ کی تصدیق کرتے ہوئے جموں و کشمیر پردیش کمیٹی کے ترجمان رویندر شرما نے کہا کہ 'راہل گاندھی کا دو روزہ دورہ جموں 9 ستمبر کو شروع ہوگا'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'اس سے قبل وہ 9 اگست کو جموں و کشمیر آئے تھے، جہاں پر انہوں نے سرینگر میں کانگریس دفتر کا افتتاح کیا تھا'۔

جموں و کشمیر پردیش کمیٹی کے ترجمان راویندر شرما کا بیان

ترجمان نے کہا کہ راہل گاندھی 9 ستمبر کو جموں پہنچیں گے۔ پھر وہ کٹرا میں واقع ماتا ویشنو دیوی کے درشن کریں گے، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد راہل گاندھی کا جموں و کشمیر کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: اجیت ڈوبھال کی روسی ہم منصب سے ملاقات

اس سے قبل انہوں نے 9 اگست کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا دورہ کیا تھا، اپنے پہلے دورے کے دوران راہل گاندھی نے سری نگر میں نئے پارٹی دفتر کا افتتاح بھی کیا تھا اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کھیر بھوانی مندر اور معروف درگاہ حضرت بل سرینگر پر حاضری دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.