کھرگون: کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی آج دیر شام اپنی بھارت جوڑو یاترا کے درمیان مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں جیوتی لنگ شری اونکاریشور میں درشن کے ساتھ نرمدا کو سلام کریں گے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے آج کھرگون ضلع کے سناود میں صحافیوں سے بات کرنے کے درمیان اس بارے میں اطلاع دی۔ انھوں نے بتایا کہ گاندھی اونکاریشور درشن کریں گے۔ ان کا وہاں تقریبا ایک گھنٹے کا پروگرام ہوگا۔Rahul Gandhi to visit Omkareshwar this evening
انہوں نے بتایا کہ کل یوم آئین کے موقع پر بھارت جوڑو یاترا کے درمیان کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے اور گاندھی ڈاکٹر امبیڈ کے پیدائشی مقام مہو میں امبیڈکر میموریل بھی جائیں گے۔ اس کے بعد وہ ایک جلسہ میں عوام سے خطاب کریں گے۔
صحافیوں سے بات چیت کے درمیان رمیش نے مدھیہ پردیش کی سڑکوں کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پوری یاترا کے درمیان کسی بھی ریاست میں اتنی پریشانی نہیں ہوئی،جتنی گزشتہ تین دنوں میں مدھیہ پردیش میں ہوئی۔ برہانپور، کھنڈوااور کھرگون ضلع میں انھوں نے ہر جگہ سڑکوں پر گڈھے ہی گڈھے دیکھے۔
واضح رہے کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی ہے جو مختلف ریاستوں سے ہوتی ہوئی آج مدھیہ پردیش پہنچی ہے۔ وہ کُل 150 دن کی یاترا کے بعد کشمیر تک جائیں گے۔ اس دوران کل 3570 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Narendra Saluja Joins Bjp کمل ناتھ کے قریبی نریندر سلوجا بی جے پی میں شامل
Bharat Jodo Yatra کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا مدھیہ پردیش میں داخل
Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کھرگون کے کھیرڈا گاؤں سے دوبارہ شروع
یو این آئی