اگلے برس پنجاب میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر راہل گاندھی نے پارٹی میں اختلافات دور کرنے کی غرض سے پنجاب کے وزراء سے دہلی میں ملاقات کی اور تفصیلات حاصل کیں۔
پنجاب سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گرجیت سنگھ اوجلا ، پنجاب کے وزیر راجکمار ویرکا اور چرنجیت سنگھ چھانی اور پارٹی کے رکن اسمبلی کلجیت ناگر نے راہل گاندھی سے دہلی میں ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی۔
اس میٹنگ میں پنجاب کانگریس کے ریاستی صدر ہرش راوت بھی موجود تھے۔ پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ اور رکن اسمبلی نوجوت سنگھ سدھو نے کانگریس کے تین رکنی پینل بنائے جانے کے بعد سے راہل گاندھی سے ملاقات نہیں کی۔
یہ بھی پڑہیں : چدمبرم نے جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا
راہل گاندھی نے پنجاب کے تین رکنی وفد سے دو مرتبہ ملاقات کی۔ اس وفد نے اپنی رپورٹ صدر کانگریس سونیا گاندھی کو پیش کردی ہے۔ پنجاب کی ریاست کانگریس کے لیے بے حد اہم ہے کیونکہ یہ ان چند ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں کانگریس برسر اقتدار ہے۔