ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi statement باون سال ہوگئے۔۔میرے پاس گھر تک نہیں، راہل گاندھی - رائے پور اردو نیوز

رائے پور میں کانگریس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا سے متعلق اپنے تجربات کیے، انہوں نے اپنے بچپن کی کہانی بھی سنائی۔ راہل گاندھی نے بھی جذباتی ہو کر کہا کہ 52 سال ہو گئے، میرے پاس گھر تک نہیں ہے۔ لیکن بھارت جوڑو یاترا نے بہت کچھ سکھایا ہے۔ چار مہینے تک میرے آس پاس کی جگہ میرا گھر بن گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 27, 2023, 9:10 AM IST

باون سال ہوگئے۔۔میرے پاس گھر تک نہیں، راہل گاندھی

رائے پور: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے رائے پور کانگریس کنونشن سے خطاب کیا۔ اس دوران راہل گاندھی نے بچپن کی کہانی سنائی۔ راہل گاندھی نے بتایا کہ 1977 میں ایک دن گھر میں عجیب ماحول تھا۔ ماں نے بتایا کہ ہم گھر چھوڑ رہے ہیں۔ ماں سے پوچھنے پر انہوں نے پہلی بار بتایا کہ یہ ہمارا گھر نہیں حکومت کا گھر ہے۔ راہل گاندھی نے جذباتی انداز میں کہا کہ 52 سال ہو گئے لیکن میرے پاس گھر نہیں تک ہے۔ بھارت جوڑو یاترا نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے۔ سفر کے دوران میرے اطراف کی 20-25 فٹ جگہ ہی میرا گھر بن گئی۔ میں نے سب سے کہا کہ اس جگہ آکر مجھ سے مل کر سب یہ سمجھیں کہ میں گھر آگیا ہوں۔

بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی سے کانگریسی پرجوش ہیں۔ جس کے بعد کانگریس پارٹی ایک اور یاترا کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ بھارت جوڑو یاترا کا آغاز کنیا کماری سے کشمیر تک ہوا یعنی جنوب سے شمال کی سمت اور اب یہ سفر مشرق سے مغرب تک ہوگا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ یاترا اروناچل پردیش کے پاسی گھاٹ سے شروع ہو کر گجرات کے پوربندر پہنچے گی۔ کانگریس کے سینیئر رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ یہ یاترا شمال سے جنوب کی یاترا سے مختلف ہو گی۔ یاترا کا فارمیٹ ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ پاسی گھاٹ اروناچل پردیش میں واقع ہے، جبکہ پوربندر گجرات میں ہے۔ حالانکہ مشرق سے مغرب کی جانب یاترا میں اتنے لوگ شامل نہیں ہوں گے جتنے شمال سے جنوب کی یاترا میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ راستے کے بیچ میں بہت سے دریا اور جنگل ہوں گے، اس لیے پیدل سفر کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کے ذرائع کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سفر کے ذریعے انہیں بھارت کو سمجھنے کا موقع کیسے ملا۔ راہل گاندھی نے بتایا کہ اس سفر نے میرے اندر کی انا کو ختم کر دیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ میں فٹ ہوں، میں 20-25 کلومیٹر پیدل چلوں گا۔ لیکن سفر شروع ہوتے ہی گُھٹنے کا پرانا درد واپس شروع ہوگیا اور 10 سے 15 دنوں میں میری انا ختم ہو گئی۔ بھارت ماتا نے مجھے پیغام دیا کہ اگر آپ کنیا کماری سے کشمیر تک پیدل نکلے ہیں تو اپنی انا کو اپنے دل سے نکال دو، ورنہ مت چلو۔

یہ بھی پڑھیں : Congress plenary session کانگریس میں 50 سال سے کم عمر والوں کو موقع، سینیئر رہنماؤں کو نپٹانے کا نیا طریقہ، بی جے پی کا طنز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.