ETV Bharat / bharat

حکومت کورونا سے اموات کی صحیح تعداد نہیں بتا رہی: راہل - مفت ویکسین کی پالیسی بنے گی

گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ بھارتی حکومت کورونا سے ہونے والی اموات کے اصل اعداد و شمار کو چھپا رہی ہے۔

rahul gandhi slams modi govt on covid death data

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 8:18 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کورونا ٹیکے کی شدید قلت پر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا سے مرنے والوں کی صحیح تعداد نہیں بتا رہی ہے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ بھارتی حکومت کورونا سے ہونے والی اموات کے اصل اعداد و شمار کو چھپا رہی ہے۔
اس سے پہلے انہوں نے ٹیکہ کی کمی پر حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ کورونا وبا کے خلاف سب سے مضبوط سیکورٹی شیلڈ صرف ویکسین ہے۔ ملک کے ہر فرد تک مفت ٹیکہ کاری پہنچانے کے لیے آپ بھی آواز اٹھائیں۔ مرکزی حکومت کو بیدار کریں۔'
پرینکا گاندھی نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ آج ملک میں روزانہ 19 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگ پارہی ہے۔ مرکزی حکومت کی غیر سنجیدہ پالیسی نے ویکسین کی تقسیم کو بیچ میں لاکر چھوڑ دیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ بھارت کے لوگوں نے امید کی تھی کہ سب کے لیے مفت ویکسین کی پالیسی بنے گی لیکن مرکزی حکومت نے دیا کیا۔ ویکسین مراکز پر تالے، ملک ایک اور ویکسین کی قیمت تین، اب تک محض 3.4فیصد آبادی کا فل ویکسینیش، ذمہ داری اور قربانی کا بوجھ ریاستوں پر ڈالنا، بے سمت ویکسین پالیسی اپنایا ہے'۔
-یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.