ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی نے بی جے پی، آر ایس ایس اور مودی کو نشانہ بنایا - بھارت جورو یاترا

کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پر حملہ بولتے ہوئے الزام لگایا کہ ملک میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بنائے ہوئے آئین کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن کانگریس اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔Rahul Gandhi Slams BJP

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 26, 2022, 10:55 PM IST

مہو: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر حملہ بولتے ہوئے الزام لگایا کہ ملک میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بنائے ہوئے آئین کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن کانگریس اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔Rahul Gandhi Slams BJP

بھارت جوڑو یاترا پر نکلے گاندھی دیرشام یوم آئین پر ضلع اندور میں واقع ڈاکٹر امبیڈکر کی جائے پیدائش مہو پہنچے۔ مدھیہ پردیش میں یاترا کا آج چوتھا دن ہے۔ اس موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ، سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ، کئی مرکزی عہدیداران اور متعدد ریاستی کانگریس لیڈران بھی موجود تھے۔Rahul Gandhi Slams BJP

راہل گاندھی بھارت جوڑو یاترا کے تحت مہو پہنچ کرڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔ اس کے بعد جلسہ عام میں خطاب کے دوران ان کے حملے زیادہ تر آر ایس ایس اور بی جے پی پر ہی رہے۔ تقریباً 35 منٹ کی تقریر میں راہل گاندھی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے بڑی ہی محنت سے اس ملک کو آئین دیا۔ یہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ہے۔ اس آئین میں ملک میں گزشتہ پانچ ہزار سال کی تاریخ میں پہلی بار تمام شہریوں کو برابری کا درجہ دیا گیا ہے۔ تمام مذاہب کے لوگوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ لیکن بی جے پی اور سنگھ سے جڑے لوگ اس آئین کوختم کرنے میں مصروف ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ کام بی جے پی اور سنگھ کے لوگ سامنے سے نہیں کر سکتے۔ وہ سامنے بھی ڈاکٹر امبیڈکر کو سلام کرتے کرتے ہیں، لیکن پیٹھ پیچھے ان کے بنائے ہوئے آئین کوختم کرنے کے لیے آئینی اداروں کو ختم کر رہے ہیں۔ وہ آئینی اداروں میں اپنے لوگوں (بی جے پی، آر ایس ایس) بیٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیکن کانگریس ان لوگوں کو ایسا نہیں کرنے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے ملک میں بھارت جوڑو یاترا نکالی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra مین اسٹریم میڈیا نے بھارت جوڑو یاترا کا مکمل بائیکاٹ کیا، ششی تھرور کا بیان

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.