پانڈو پورہ: بھارت جوڑو یاترا پر نکلے کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو الزام لگایا کہ کرناٹک کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت ملک کی سب سے بدعنوان حکومت ہے۔ گاندھی نے یہاں یاترا کے 26ویں دن ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں بھارت کی شاید سب سے بدعنوان حکومت ہے۔ یہ ہر چیز میں 40 فیصد کمیشن لیتی ہے۔ کسانوں سے، مزدوروں سے، چھوٹے تاجروں، چھوٹا کاروبار کرنے والوں سے 40 فیصد کمیشن لینے والی حکومت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra شدید بارش کے دوران راہل گاندھی کا خطاب
انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے ٹھیکیداروں نے وزیر اعظم کو خط لکھا اور کہا کہ کرناٹک میں 40 فیصد کمیشن کا راج چل رہا ہے، وزیر اعظم نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ گاندھی نے کہا کہ ہندوستان میں نفرت اور تشدد پھیلایا جا رہا ہے۔ یہ یاترا اس کے خلاف ہے۔ یہ یاترا بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف ہے۔
یو این آئی