ETV Bharat / bharat

'وزیراعظم مودی نے بھارت کی زمین چین کو دے دی' - ای ٹی وی بھارت اردو

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی چین کے سامنے کھڑے ہونے کے لئے تیار نہیں ہیں جبکہ ہماری فوج تیار ہے

rahul gandhi
rahul gandhi
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 10:39 AM IST

کانگریس سینئر رہنما راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے بھارت کی سرزمین کو چین کو دینے کا کام کیا ہے۔

'وزیر اعظم مودی نے بھارت کی زمین چین کو دی'

راہل گاندھی نے جمعہ کو دہلی میں کہا کہ 'چین کے سامنے نریندر مودی نے سر جھکا دیا ہے۔' انہوں نے کہا کہ 'ہماری زمین فنگر 4 تک ہے، نریندر مودی نے فنگر 3 سے 4 تک کی جو بھارت کی سرزمین ہے اس کو چین کو پکڑا دیا ہے۔'

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ذریعہ ایوان میں بھارت چین کے متعلق دی گئی جانکاری پر انہوں نے کہا کہ ڈیپسنگ پلین کے علاقے میں چین داخل ہوا ہے، اس کے متعلق وزیر دفاع نے کچھ نہیں کہا ہے۔ اس کے علاوہ گوگرا اور ہاٹ اسپرنگ سے چین کی فوج واپس کیوں نہیں گئی اور وزیر دفاع نے اس کے بارے میں کچھ بھی کیوں نہیں کہا۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ وزیر دفاع کو بھیجنے کے بجائے وزیر اعظم کو خود سامنے آکر بولنا چاہئے کہ انہوں نے بھارت کی زمین چین کو دی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی چین کے سامنے کھڑے ہونے کے لئے تیار نہیں ہیں جبکہ ہماری فوج تیار ہے'۔

انہوں نے اسٹریٹیجک فائدے کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری زمین فنگر فور تک ہے اب بھارت کا ایک ٹکڑا چین کے پاس ہے اور مودی نے ایک حصہ چین کو دے دیا ہے، ایسے میں کہاں فائدہ ہوا ہے۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم کی ذمہ داری اس ملک کی حفاظت کرنے کی ہے لیکن انہوں نے اس ذمہ داری کو نہیں نبھایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.