ETV Bharat / bharat

’گنگا میں تیرتی لاشوں کے لیے مرکز ذمہ دار‘

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ لوگ اپنے پیاروں کی لاشوں کو گنگا کے کنارے چھوڑنے پر مجبور ہیں اور اس صورتحال کے لیے مرکزی حکومت ذمہ دار ہے۔

rahul gandhi
راہل گاندھی
author img

By

Published : May 24, 2021, 9:04 AM IST

راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’مجھے لاشوں کی تصاویر شیئر کرنا اچھا نہیں لگتا۔ ملک اور دنیا یہ تصاویر دیکھ کر رنجیدہ ہے، لیکن جنہوں نے مجبوری میں اپنے پیاروں کی لاشیں گنگا کے کنارے چھوڑ دیں، ان کا درد بھی سمجھنا ہوگا۔ غلطی ان کی نہیں، اس کی ذمہ داری سب کی نہیں صرف مرکزی حکومت کی ہے‘‘۔

tweet of rahul gandhi
راہل گاندھی کا ٹویٹ

اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کووی شیلڈ ٹیکہ بنانے والی کمپنی کے ایک افسر کے مرکزی حکومت پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے رہنما خطوط پر عمل کیے بغیر کورونا ٹیکہ ویکسین کے اعلان کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’’ایک تو وبا، اس پر پردھان مغرور‘‘۔

(یو این آئی)

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.