ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi's Reaction On Verdict عدالتی فیصلہ پر راہل گاندھی کا ردعمل

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کو سزا سنائے جانے کے بعد انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میرا مذہب سچائی اور عدم تشدد پر مبنی ہے۔Rahul Gandhi reacted to the court's decision

راہل گاندھی نے عدالت کے فیصلہ پر ردعمل کا اظہار کیا

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 2:11 PM IST

نئی دہلی: گجرات کی سورت ضلعی عدالت کی طرف سے کانگریس رہنما راہل گاندھی کو سزا سنائے جانے پر مختلف پارٹی کے رہنماوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ اس دوران کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بھی مہاتما گاندھی کے خیالات کو ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میرا مذہب سچائی اور عدم تشدد پر مبنی ہے۔ سچائی میرا خدا ہے، عدم تشدد اسے حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ میڈیا کو بھی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، عدلیہ کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور وہ اس سطح پر سیاسی جماعتوں کے لوگوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی بی جے پی ایم ایل اے پرنیش مودی جنہوں نے کانگریس ایم پی راہل گاندھی کے مودی سے متعلق بیان پر شکایت درج کرائی کہا کہ میں عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

  • मेरा धर्म सत्य और अहिंसा पर आधारित है। सत्य मेरा भगवान है, अहिंसा उसे पाने का साधन।

    - महात्मा गांधी

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) March 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

راہل گاندھی کو سزا سنائے جانے پر مرکزی وزیر مملکت درشنا زردوش نے اپنے ردعمل میں کہا کہ آج کانگریس پارلیمنٹ میں ہنگامہ کر رہی تھی کہ راہل گاندھی کو بولنے دیا جائے، جب کہ راہل گاندھی بھی یہاں موجود نہیں تھے۔ عدالت نے اب یہ طے کرلیا ہے کہ انہیں سزا دی جائے گی۔ وہ (راہل گاندھی) بار بار غلط بولتے ہیں، سب کو اس کا پتہ چل گیا ہے۔ یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمان سشیل کمار مودی نے کہا کہ راہل گاندھی نے الیکشن سے پہلے بیان دیا تھا کہ سب مودی چور ہیں۔ اس بیان کے بعد مودی کا نام رکھنے والے کئی لوگوں نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرایا تھا۔ سورت کی ضلعی عدالت کے ساتھ ساتھ دیگر عدالتوں میں بھی اسے اس طرح کی سزا سنائی جانی چاہیے۔

مزید پڑھیں:۔ Defamation Case Verdict راہل گاندھی ہتک عزت معاملہ میں قصوروار قرار، ضمانت منظور

واضح رہے کہ سورت کی ایک عدالت نے آج کانگریس رہنما راہل گاندھی کو مودی سے متعلق ان کے بیان کے لیے 2019 میں دائر مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں مجرم قرار دیا۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ایچ ایچ ورما کی عدالت نے راہل گاندھی کو تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 504 کے تحت مجرم قرار دیا، جو امن کی خلاف ورزی پر اکسانے کے ارادے سے جان بوجھ کر توہین سے متعلق ہے۔ فیصلہ سنائے جانے کے وقت راہل گاندھی عدالت میں موجود تھے۔ وہ آج صبح سورت پہنچے۔ راہل گاندھی کے خلاف ان کے اس تبصرہ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ تمام چوروں کا نام مودی ہی کیوں ہے؟‘‘

راہل گاندھی کے اس تبصرہ کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور ایم ایل اے و گجرات کے سابق وزیر پرنیش مودی نے شکایت درج کروائی تھی۔ وایناڈ سے لوک سبھا کے رکن گاندھی نے 2019 کے عام انتخابات سے قبل کرناٹک میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں یہ مبینہ تبصرہ کیا تھا۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ایچ ایچ ورما کی عدالت نے گزشتہ ہفتے دونوں فریق کے حتمی دلائل سنے تھے اور فیصلہ سنانے کے لیے 23 مارچ کی تاریخ مقرر کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.