ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی ٹریکٹر سے پارلیمنٹ پہنچے - راہل گاندھی ٹریکٹر پر

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی زرعی قوانین کی مخالفت میں آج پارلیمنٹ ٹریکٹر پر سوار ہو کر پینچے اور حکومت سے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا پُرزور مطالبہ کیا۔

راہل گاندھی ٹریکٹر سے پارلیمنٹ پہنچے
راہل گاندھی ٹریکٹر سے پارلیمنٹ پہنچے
author img

By

Published : Jul 26, 2021, 12:56 PM IST

Updated : Jul 26, 2021, 1:07 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر کے روز ٹریکٹر سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور کہا کہ یہ تینوں قوانین کسان مخالف ہیں ، اس لئے انہیں واپس لینا ہی پڑے گا ۔

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ تینوں قوانین کسان مخالف ہیں اور ان کو واپس لینے کے سوا اور کوئی متبادل نہیں ہے ،اس لئے انہیں فوری طور پر مسترد کیا جانا چاہئے ۔ وہ جس ٹریکٹر سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اس کے آگے بینر پر لکھا تھا کہ حکومت تینوں کسان مخالف زرعی قوانین کو واپس لے۔

کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے گذشتہ ہفتے تقریبا سبھی دن پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے پارلیمنٹ شروع ہونے سے پہلے احتجاج کیا اور زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور پھر ایوان میں زور دار احتجاج ہوا، جس کی وجہ سے پورا ہفتہ پارلیمنٹ کی کارروائی نہیں چل سکی۔

یواین آئی

Last Updated : Jul 26, 2021, 1:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.