ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra ملک سے نفرت مٹانے کی ضرورت، راہل

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا ہفتہ کو بدر پور بارڈر کے راستے لال قلعہ پہنچی، جہاں راہل گاندھی نے لال قلعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ملک میں خوف کا ماحول پیدا کرکے نفرت پھیلانے کا کام کر رہی ہے، لیکن وہ بھارت جوڑو یاترا کے ذریعے خوف کو ختم کرنے اور ملک کو جوڑنے کا کام کریں گے۔ Rahul Gandhi Slams Centre

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 24, 2022, 8:35 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر سچائی چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں خوف کا ماحول پیدا کرکے نفرت پھیلا رہی ہے اور اس ماحول کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔Rahul Gandhi Lashed Out at Centre

دہلی میں بھارت جوڑو یاترا کی آمد کے موقع پر تاریخی لال قلعہ کے میدان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت خوف اور نفرت پھیلا رہی ہے، لیکن وہ بھارت جوڑو یاترا کے ذریعے خوف کو ختم کرنے اور ملک کو جوڑنے کا کام کریں گے اور نفرت کے ماحول کو ختم کرنے کے لیے وہ پیار کی دکان کھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دو صنعت کار اڈانی اور امبانی ملک کی حکومت چلا رہے ہیں۔ ریل، ایئرپورٹ، بندرگاہ سب کچھ ان صنعت کاروں کے ہاتھ میں چلا گیا ہے اور اس کی وجہ سے چھوٹے تاجروں کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ ریلوے کی تمام کمپنیاں اڈانی اور امبانی کے کنٹرول میں ہیں اور وہ ملک کی حکومت چلا رہے ہیں۔ چھوٹے تاجر اور چھوٹے کاروباری اور کسان پریشان ہیں لیکن ان کی سننے والا کوئی نہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہمودی سچ نہیں بولتے اور سچ چھپاتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی سرزمین پر قبضہ نہیں کیا جبکہ سچ یہ ہے کہ چین نے بھارت کے دو ہزار مربع کلومیٹر علاقے پر قبضہ کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت جوڑو یاترا ہفتہ کو 108 دن مکمل کر لئے ہیں اور تین ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ اس یاترا میں معروف اداکار کمل ہاسن نے بھی شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra In Delhi کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا دہلی میں داخل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.