راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت نے دفاعی شعبے کے بجٹ میں کٹوتی کرکے نہ صرف فوجیوں کو نظرانداز کیا ہے بلکہ ان جوانوں کی پنشن میں بھی کمی کی ہے جنہوں نے اپنی جوانی ملک کی خدمت میں لگا رکھی ہے۔
کانگریس کے رہنما نے کہا کہ بجٹ میں فوجیوں کی پنشن میں کٹوتی، نہ نوجوان اور نہ کسان، مودی سرکار کے لیے صرف تین چار صنعتکار دوست ہی بھگوان۔
کانگریس کی میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سُرجے والا نے بھی اس سلسلے میں مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'اب تک 210 کسان احتجاج کرتے ہوئے دم توڑ چکے ہیں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں کے مطالبات نہ تسلیم کرنے کی ضد پر اٹل ہيں۔'
انہوں نے کہا کہ 'مودی جی، آپ ملک کی تاریخ کے واحد بے رحم وزیراعظم کے طور پر درج ہونے جا رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والے کسان بھائیوں اور ان کے اہل خانہ کے درد کو نظر انداز کرنا آپ کی فسطائی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اب تک 210 کسان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس اقتدار کی ضد چھوڑ کر راج دھرم کی پابندی کریں۔'