راہل گاندھی کا مودی حکومت پر طنز - rahul gandhi criticises modi government
گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ مودی حکومت روزگار کے لیے نقصان دہ ہے۔ وہ کسی بھی قسم کے کاروبار یا روزگار کو فروغ یا سہارا نہیں دیتی، بلکہ جن کے پاس نوکری ہے، اسے بھی چھیننے میں لگی ہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو جمعہ کے روز کٹہرے میں کھڑا کیا اور کہا کہ روزگار پیدا کرنے کے لیے کوئی پہل نہیں ہو رہی ہے۔ نوجوانوں کے مستقبل کے سلسلے میں اس حکومت کا کردار بہت مایوس کن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'جموں و کشمیر پر براہ راست حملہ کیا جا رہا ہے'
گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’مودی حکومت روزگار کے لیے نقصان دہ ہے۔ وہ کسی بھی قسم کے کاروبار یا روزگار کو فروغ یا سہارا نہیں دیتی، بلکہ جن کے پاس نوکری ہے، اسے بھی چھیننے میں لگی ہے۔ ہم وطنوں سے خود انحصاری کا ڈرامہ متوقع ہے۔ عوامی مفاد میں جاری‘‘۔ انہوں نے سی ایم آئی ای کی رپورٹ پر مبنی ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس بار اگست میں 15 لاکھ افراد کو ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
یو این آئی