نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت والی حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے ان کی ملازمت چھین رہی ہے اور یہ کام اس کو مہنگا پڑے گا Rahul Says Snatching jobs of youth will cost Modi government dearly۔
گاندھی نے ٹوئٹ Rahul Gandhi tweet کیا کہ مودی حکومت نئی ملازمت نہیں دے رہی لیکن بچی ہوئی ملازمتیں چھیننے کی ضرور صلاحیت رکھتی ہے۔ یاد رہے کہ یہی نوجوان آپ کے اقتدار کا گھمنڈ توڑیں گے۔ ان کا مستقبل برباد کرنا اس حکومت کو مہنگا پڑے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ ریلوے میں 90000عہدوں پر ملازمت ملنے کی امید ختم ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:
- Rahul Gandhi on Rupee Fall: معیشت سنبھالیں، سرخیاں نہیں، راہل گاندھی کا وزیر اعظم کو مشورہ
- Rahul Gandhi On Former PM Rajiv Gandhi: راجیو گاندھی نے جدید بھارت کی تعمیر کو سمت دی، راہل
- Pushpa Munjial of Dehradun: معمر خاتون نے اپنی جائیداد راہل گاندھی کے نام وصیت کی
کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی اس معاملہ پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ بے روزگاری نے 45 سال کا ریکارڈ توڑا، کروڑوں نے روزگار کی امید چھوڑ دی، اب ریلوے میں پچاس فیصد ملازمتیں ہمیشہ کے لئے ختم، 91,629 عہدوں پر اب کبھی بھرتی نہیں۔ گاوں سے شہر تک نوجوان، ریلوے اور آرمی اور بھرتی کے لئے دن رات مصروف ہیں مگر مودی حکومت میں بھرتی اور امید دونوں ختم۔
(یو این آئی)