ETV Bharat / bharat

ویکسین کی قلت پر راہل گاندھی نے حکومت کو نشانہ بنایا - مفت ٹیکہ کاری کی مہم شروع کی

راہل گاندھی کورونا وائرس کے ٹیکے کی کمی کی وجہ سے حکومت پر مسلسل حملہ کرتے رہے ہیں۔

Rahul
راہل
author img

By

Published : Jul 2, 2021, 10:59 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز پھر سے کورونا وائرس کے ٹیکے کی عدم فراہمی پر حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جون میں ٹیکہ کاری فیسٹیول منانے والے حکومت اب جولائی کا مہینہ شروع ہونے کے باوجود ابھی تک ویکسین کی فراہمی نہیں کر سکی ہے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "جولائی کا مہینہ آگیا، ویکسین نہیں آئی۔ ویکسین کہاں ہے؟

یہ بھی پڑھیں: حاملہ خواتین ویکسین لینے سے کیوں گھبرا رہی ہیں؟

واضح رہے کہ مسٹر راہل گاندھی کورونا وائرس کے ٹیکے کی کمی کی وجہ سے حکومت پر مسلسل حملہ کرتے رہے ہیں۔

پہلے انہوں نے 18 سے 45 سال کے درمیان لوگوں کو ٹیکے لگانے کی ذمہ داری ریاستوں کے سپرد کرنے پر اعتراض کیا اور اب جب مرکزی حکومت نے مفت ٹیکہ کاری کی مہم شروع کی ہے، تو وہ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ اس رفتار سے ملک کی پوری آبادی کو دسمبر تک کیسے ٹیکے لگائے جاسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ٹیکے کی قلت دور کرے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.