حیدرآباد: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی باوقار بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں دوسرے دن شروع ہوئی۔ اے آئی سی سی لیڈر، جو گزشتہ شب کو گڈے بالور پہنچے، نے آج صبح مکتھل سے یاتراجاری رکھی جس پر کافی بہتر عوامی ردعمل حاصل ہورہا ہے۔ Bharat Jodo Yatra
راہل گاندھی نے جگہ جگہ عوام سے ملاقات کی۔ان کی یاترا پر عوام کے جوش وخروش میں اضافہ ہورہاہے۔ یاترا کے موقع پر وہ کسانوں اورمزدوروں سے بھی ملاقات کررہے ہیں۔ تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی، تلنگانہ میں کانگریس امور کے انچارج مانکیم ٹیگور، پارٹی کے دیگر لیڈران اتم کمار ریڈی، بھٹی وکرامارکا، پونم پربھاکر، مہیش کمار گوڑ راہول پدایاترا کے ساتھ ہیں۔
راہل گاندھی مریکال منڈل کے ایلیگنڈلا میں رات قیام کریں گے۔ ان کی بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں 16 دنوں تک جاری رہے گی۔ 19 اسمبلی اور 7 پارلیمانی حلقوں میں جملہ 375 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔ تلنگانہ میں یاترا کے حصہ کے طور پر کئی مقامات پر جلسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ روزانہ اوسطاً 20 سے 25 کلومیٹر راہل گاندھی پیدل چل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra Postponed بھارت جوڑو یاترا تین دن کے لیے ملتوی
یواین آئی