ETV Bharat / bharat

اتنے سارے ڈکٹیٹرز کے نام 'ایم' سے کیوں شروع ہوتے ہیں: راہل - تاریخ کے سبھی آمروں کے ناموں کی ایک فہرست

کسان تحریک کو لے کر راہل گاندھی مودی حکومت کی مسلسل تنقید کر رہے ہیں، بدھ کو انہوں نے ایک ٹویٹ کیا جس میں تاریخ کے سبھی آمروں کے ناموں کی ایک فہرست دی اور کہا کہ کے سارے ڈکٹیٹرز کے نام 'ایم' لیٹر سے کیوں شروع ہوتے ہیں۔

اتنے سارے آمروں کے نام لفظ 'ایم' سے کیوں شروع ہوتے ہیں: راہل

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 1:01 PM IST

Updated : Feb 3, 2021, 1:36 PM IST

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بدھ کو ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ 'دنیا کے بیشتر آمروں کے نام ایم لیٹر سے کیوں شروع ہوتے ہیں؟ راہل نے ایک روز قبل ہی ایک ٹویٹ کے ذریعے حکومت پر الزام لگایا تھا کہ وہ کسانوں کو خاموش کرنے اور انہیں کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔'

راہل گاندھی کا ٹویٹ
راہل گاندھی کا ٹویٹ

بدھ کے روز اپنے ٹویٹ میں راہل نے تاریخ میں بہت سے ڈکٹیٹرز کے نام لکھے ہیں۔

اس سے قبل ایک ٹویٹ میں راہل گاندھی نے مرکز پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'مودی سرکار کا حکمرانی کرنے کا ایک الگ انداز ہے، 'چپ کراؤ اور کچل دو' راہل گاندھی نے اپنا یہ رد عمل ٹویٹر کے ذریعے کسانوں تنظیموں کے اکاؤنٹس معطل کیے جانے والی خبر پر ظاہر کیا تھا۔

راہل گاندھی نے دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے کسانوں کے مظاہرے والے مقام کے ارد گرد خاردار تار اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ وہ 'دیواریں نہیں بلکہ پل تعمیر کریں'۔

Last Updated : Feb 3, 2021, 1:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.