ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی کا مودی حکومت پر طنز

راہل گاندھی نے مہنگائی میں مسلسل ہو رہے اضافے کو لے کر مرکزی حکومت کی شدید نکتہ چینی کی ہے۔

راہل گاندھی کا مودی حکومت پر طنز
راہل گاندھی کا مودی حکومت پر طنز
author img

By

Published : Jan 24, 2021, 2:16 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر سے مرکز کی مودی حکومت پر طنز کیا ہے، اپنے ٹویٹ پیغام میں راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ مودی جی نے جے ڈی پی یعنی گیس ڈیزل پیٹرول کی قیمتوں میں زبردست ترقی کر کے دکھایا ہے۔

راہل گاندھی کا ٹویٹ
راہل گاندھی کا ٹویٹ

راہل گاندھی آگے لکھتے ہیں 'عوام کا مہنگائی سے برا حال، مودی حکومت ٹیکس وصولی میں مصروف ہے، راہل گاندھی نے ٹویٹر پر ایک اخبار کا اسکرین شارٹ کیا جس میں تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتوں کا موازنہ کیا گیا تھا۔

اسکرین شارٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک جولائی 2020 کو جے پور میں گھریلو گیس کے فی سلینڈر کی قیمت 594.5 روپے تھی، جبکہ سات جنوری 2021 میں یہ بڑھ کر 698 روپے ہو گئی، وہیں جے پور میں ایک جولائی 2020 کو ڈیزل کی قیمت 81.32 روپے فی لیٹر تھی، جبکہ جنوری 2021 میں یہ 83.64 روپے تک جا پہنچی، وہیں پیٹرول کی قیمتوں کو لے کر لکھا گیا ہے کہ ایک جولائی 2020 میں یہاں پیٹرول کی قیمت 87.57 روپے تھی جو سات جنوری کو 91.63 روپے ہو گئی۔

واضح ہو کہ تمل ناڈو میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر راہل گاندھی یہاں انتخابی مہم پر پہنچے تھے، انہوں سنیچر کو تمل ناڈو پہنچتے ہی مودی حکومت پر نکتہ چینی کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.