ETV Bharat / bharat

Rahul And Priyanka visit Kheer Bhawani Temple راہل اور پرینکا نے کھیر بھوانی مندر میں پوجا کی - بھارت جوڑو یاترا

کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی نے کھیر بھوانی مندر میں پوجا کی اور جموں و کشمیر کے لیے امن و سلامتی کی دعا کی۔ Rahul Gandhi and Priyanka Gandhi visit Kheer Bhawani temple in Ganderbal

راہل اور پرینکا نے کھیر بھوانی مندر میں پوجا کی

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 1:08 PM IST

راہل اور پرینکا نے کھیر بھوانی مندر میں پوجا کی

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمان راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کھیر بھوانی مندر کا دورہ اور پوجا کی، نیز جموں و کشمیر کے لیے امن و سلامتی کی۔ آپ کو بتادیں کہ مذکورہ مندر ضلع کے تلمولہ علاقے میں واقع ہے۔ اطلاع ہے کہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کے علاوہ جموں و کشمیر کانگریس کے دیگر رہنما موجود تھے۔ دونوں رہنماوں نے مندر میں پوجا پاٹ کی اور کشمیر کے لیے امن کی دعا بھی کی۔ پارٹی کے دونوں رہنما ان بھارت جوڑو یاترا کے سلسلے میں ابھی بھی کشمیر میں قیام پزیر ہیں حالانکہ بھارت جوڑو یاترا گزشتہ کل سرینگر میں ختم ہوچکی ہے۔ اس دوران مندر کے اطراف و اکناف اور گاندربل جانے والے سبھی راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

آپ کو بتادیں بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی تقریب پیر کو سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بڑی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ جلسے میں قومی اور علاقائی پارٹیوں کے کئی سینئر رہنماؤں نے شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کانگریس کے راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، کانگریس کے نو منتخب صدر ملکارجن کھڑگے بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ دیگر پارٹیوں کے کئی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:۔ BJY Concludes in Srinagar: بھارت جوڑو یاترا سرینگر میں جلسے کے ساتھ اختتام پذیر

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا نے کنیا کماری سے کشمیر قریب چار ہزار کلو میٹر مسافت طے کی جس میں 5 ماہ کا عرصہ لگا اور یہ یاترا بارہ ریاستوں سے ہو کر گزری۔ یاترا کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کرکے راہل گاندھی کی حمایت کی، وہیں جموں و کشمیر میں بھی این سی، پی ڈی پی، سی پی آئی (ایم)، شیو سینا سمیت دیگر کئی سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.