ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi on Omicron: راہل کا حکومت کو کورونا کے نئے ویریئنٹ کے تئیں چوکنا رہنے کا مشورہ - کووڈ کا نیا ویریئنٹ

راہل گاندھی نے ٹویٹ Rahul Gandhi Tweet کرتے ہوئے کورونا کے نئے ویریئنٹ COVID-19 New Variant کے بارے میں کہا 'نئی شکل بہت سنگین خطرہ ہے۔ یہی صحیح وقت ہے جب حکومت ہند ،تمام ہم وطنوں کو ویکسین سے تحفظ فراہم کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے کام کرے۔ ایک شخص کی تصویر کے پیچھے ویکسینیشن کے خراب اعداد و شمار زیادہ دیر تک چھپائے نہیں جاسکتے‘۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی
author img

By

Published : Nov 27, 2021, 6:27 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی Congress Leader Rahul Gandhi نے حکومت ہند کو کورونا کے نئے ویریئنٹ COVID-19 New Variant کے بارے میں چوکنا رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خطرناک ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

کانگریس کے رہنما نے کہا کہ جنوبی افریقہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کا ایک نیا ویریئنٹ ملا ہے جو کہ بہت سنگین ہے اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی سب سے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، اس لیے حکومت کو بروقت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

راہل گاندھی نے اس ویریئنٹ کے بارے میں ٹویٹ Rahul Gandhi Tweet کرتے ہوئے کہا،’نئی شکل بہت سنگین خطرہ ہے۔ یہی صحیح وقت ہے جب حکومت ہند ،تمام ہم وطنوں کو ویکسین سے تحفظ فراہم کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے کام کرے۔ ایک شخص کی تصویر کے پیچھے ویکسینیشن کے خراب اعدادوشمار زیادہ دیر تک چھپائے نہیں جاسکتے‘۔

اسی کے ساتھ راہل گاندھی نے ایک اعداد و شمار کی تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں نظر آرہا ہے کہ ملک میں ویکسین شدہ آبادی 31.9 فیصد ہے، گزشتہ ہفتے ہر روز 68 لاکھ افراد کو ٹیکہ لگایا ہے۔ جبکہ آبادی کے تناسب سے ہر روز دو کروڑ افراد کو ٹیکہ لگنا چاہیے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.