راہل گاندھی نے سنیچر کو سوشل میڈیا پر جاری تعزیتی پیغام میں کہا ’’آکسیجن کی کمی کے سبب دلی کے جے پورگولڈن اسپتال میں مریضوں کی موت کی خبر کافی رنجیدہ ہے۔ مرنے والوں کے کنبوں کو تعاون مہیا کرانے کی درخواست کرتا ہوں ‘‘۔ میں مریضوں کو آکسیجن نہ ملنے سے موت ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔
اس سے قبل انہوں نے ایک دیگر پیغام میں کورونا کے سبب پیدا ہوئی موجودہ صورتحال کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے حکومت سے آنے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی درخواست کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’’میری مرکزی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ پی آر اور غیر ضروری پروجیکٹوں پر خرچ کرنے کے بجائے ویکسین، آکسیجن اور دیگر صحت کی خدمات پر توجہ دیں۔ آنے والے دنوں میں یہ بحران مزید سنگین ہوجائے گا۔ اس سے نمٹنے کے لئے ملک کو تیار رہنا ہوگا۔ موجودہ حالت ناقابل برداشت ہے‘‘۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے سبب حال ہی میں ملک میں سینکڑوں اموات ہوئی ہیں جس میں زیادہ تر آکسیجن نہ ملنے کے سبب ہوئی ہیں، اور اموات کی ایک بہت بڑی تعداد اسپتالوں میں آگ لگنے کے سبب بھی ہوئی ہیں۔