ETV Bharat / bharat

راہل کا معیشت، کسان تحریک کے حوالے سے مودی پر حملہ - Rahul attack on Modi over economy

رائل گاندھی نے کہا،’وزیراعظم مودی کی قیادت میں بھارت کی معیشت پہلی بار سرکاری طور پر مندی کے دور میں آئی ہے۔

rahul
rahul
author img

By

Published : Nov 27, 2020, 11:01 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسانوں کی بے قابو ہوتی تحریک اور ملک کی رو بہ زوال معیشت کے حوالے سے وزیراعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ انھیں غرور اور تاناشاہی رویہ ترک کرکے صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدام کرنا چاہیے۔

مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،’وزیراعظم کو یاد رکھنا چاہیے تھا جب جب غرور سچائی سے ٹکراتا ہے، شکست کھاتا ہے۔ سچائی کی لڑائی لڑنے والے کسانوں کو دنیا کی کوئی حکومت نہیں روک سکتی۔ مودی حکومت کو کسانوں کے مطالبات ماننے ہی ہوں گے اور کالے قانون واپس لینے ہوں گے۔ یہ تو بس آغاز ہے‘۔

انہوں نے ملک کی بگڑتی معیشت کے سلسلے میں بھی مسٹر مودی کو کٹگھرے میں کھڑا کیا اور کہا کہ معیشت کی ترقی تاناشاہی ڈھنگ سے نہیں ہو سکتی ہے اور مسٹر مودی کو اس بات پر توجہ رکھنا بہت ضروری ہے۔

مسٹر گاندھی نے کہا،’وزیراعظم مودی کی قیادت میں بھارت کی معیشت پہلی بار سرکاری طور پر مندی کے دور میں آئی ہے۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ تین کروڑ عوام منریگا کے تحت روزگار کی تلاش میں ہے۔ معیشت کو تاناشاہی کے ذریعے آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔ وزیراعظم کو پہلے اس بنیادی بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.