ETV Bharat / bharat

LPG Prices Hiked راہل اور کھڑگے نے رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو گھیرا

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 10:22 PM IST

کانگریس رنماؤں نے روسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں پر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 410 روپے اور سبسڈی 827 روپے تھی۔ بی جے پی حکومت میں 2023 میں قیمت 1103 روپے ہے اور سبسڈی صفر ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کو کھانا پکانے کے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے کو لے کر مرکزی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ مودی حکومت عوام کے جیب کاٹ کر ’دوستوں‘ میں بانٹ رہی ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ '2014 میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 410 روپے اور سبسڈی 827 روپے تھی۔ بی جے پی حکومت میں 2023 میں قیمت 1103 روپے ہے اور سبسڈی صفر ہے۔ کانگریس کے دور میں جہاں سبسڈی سے راحت ملتی تھی، دوستوں کے عہد میں تو عوام کی جیب کاٹ کر ملک کی دولت 'دوست' میں بانٹی جارہی ہے۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہاکہ گھریلو کھانا پکانے والے گیس سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے اضافہ اور کامرشیل گیس سلنڈر میں 350 روپے مہنگا کیا گیا ہے۔ عوام پوچھ رہی ہے کہ اب ہولی کے پکوان کیسے بنیں گے، کب تک لوٹ مار کے فرمان جاری رہیں گے۔ مودی حکومت کے کمر توڑ مہنگائی سے یہاں کی عوام پیس رہی ہے۔ اس سے پہلے کانگریس کے ترجمان گورو بلبھ نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کھانا پکانے کے گیس سلنڈر کی قیمت 500 روپے سے کم ہونی چاہیے، لیکن مودی حکومت سبسڈی میں کمی کر کے اس سے کمائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کے دوران کھانا پکانے کی گیس پر سبسڈی 2 لاکھ 14 ہزار کروڑ روپے تھی جسے مودی حکومت نے گھٹا کر 36 ہزار 500 کروڑ روپے کر دیا ہے جس کی وجہ سے سلنڈر کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Congress on LPG ایل پی جی سلنڈر 500 روپے میں ملے گا، کانگریس کا وعدہ

LPG Price Goes up مہنگائی سے پریشان عوام کو ایک اور دھچکا، گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.