ETV Bharat / bharat

Gehlot Government 4th Anniversary راہل اور گہلوت نے راجستھان حکومت کی کامیابیوں کی نمائش کی - راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج ریاستی حکومت کے چار سال مکمل ہونے پر دوسہ ضلع کے سکندرا میں منعقدہ دو روزہ ترقیاتی نمائش کا دورہ کیا۔ راہل گاندھی نے مستحقین سے ملاقات کی اور ریاستی حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں اور ان کو حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں دریافت کیا۔Gehlot Government 4th Anniversary

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 18, 2022, 8:54 PM IST

دوسہ: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج ریاستی حکومت کے چار سال مکمل ہونے پر دوسہ ضلع کے سکندرا میں منعقدہ دو روزہ ترقیاتی نمائش کا دورہ کیا۔ راہل گاندھی کی رہنمائی میں کنیار کماری سے کشمیر تک نکالی جارہی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے سکندرا پہنچنے پر دوپہر کے آرام کے دوران راہل گاندھی اور گہلوت نے اس کا مشاہدہ کیا۔Gehlot Government 4th Anniversary

راہل گاندھی نے مستحقین سے ملاقات کی اور ریاستی حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں اور ان کو حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں دریافت کیا۔ گہلوت اور مسٹر راہل گاندھی نے نمائش کے دوران چیف منسٹر چرنجیوی ہیلتھ انشورنس اسکیم کے استفادہ کنندگان سے ملاقات کی۔ استفادہ کنندہ انتما شرما نے بتایا کہ وہ اس اسکیم سے پھیپھڑوں کے کینسر کا مہنگا علاج مفت کروا رہی ہیں۔ دوسری طرف ساڑھے تین سال کے استفادہ کنندہ دیونش سینی کے خاندان نے بتایا کہ دیونش کا کوکلیئر امپلانٹ اسکیم کے ذریعے مفت کیا گیا ہے۔ فائدہ اٹھانے والے موہن لال مینا نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت انہیں جے پور میں مفت دل کا آپریشن اور گردے کی پیوند کاری کی گئی۔ استفادہ کنندگان نے کہا کہ چرنجیوی یوجنا کو پورے ملک میں لاگو کیا جانا چاہئے تاکہ سنگین بیماری میں مبتلا معاشی طور پر کمزور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے۔

اس کے بعد راہل گاندھی نے مہاتما گاندھی انگلش میڈیم اسکول کے طلباء سے انگریزی میں بات چیت کرتے ہوئے ان سے ان کے خوابوں کے بارے میں پوچھا۔ اس پر ایک طالب علم نے کہا کہ وہ کسٹم آفیسر بن کر ملک میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا چاہتا ہے۔ ج

گہلوت اور راہل گاندھی نے نمائش میں اندرا گاندھی شہری روزگار گارنٹی اسکیم، راجویکا اور اڑان یوجنا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ فائدہ اٹھانے والی خواتین نے بتایا کہ ان اسکیموں سے روزگار ملنے سے انہیں مالی تقویت ملی ہے۔ مفت سینیٹری نیپکن ملنے سے ان کی صحت کا انتظام بہتر ہوا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ اور راہل گاندھی نے ان کسانوں سے بھی بات چیت کی جو قرض معافی کے مستفید تھے۔ فائدہ اٹھانے والے کسانوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے ان کا لاکھوں روپے کا قرض معاف کر دیا ہے جس کی وجہ سے انہیں راحت ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Gehlot Government 4th Anniversary اشوک گہلوت نے ریاستی حکومت کی چار سالہ ترقیاتی نمائش کا افتتاح کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.