بی جے پی رہنما ٹھاکر رگھو راج سنگھ نے ایک بار پھر Raghuraj Singh's Controversial Statement مدارس اور مدرسہ تعلیم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں مدارس کی نہ تو کوئی ضرورت ہے اور نہ ہی مدرسہ تعلیم کی کوئی اہمیت ہے اس کے علاوہ رگھوراج سنگھ نے دنیا کے مختلف مذاہب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندو دھرم ہی سب سے قدیم ہے بقیہ سب اس کے بعد کے ہیں۔
- مزید پڑھیں: Anti Muslim Hate speech Haridwar: دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر ایف آئی آر درج
ریاستی وزیر ٹھاکر رگھو راج سنگھ کے متنازع بیان سے ایک بار پھر سے مدرسہ اسلامیہ کو نشانہ کو بنایا ہے۔ ہندوتوا کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے رگھوراج سنگھ کے ملک میں مدارس کے وجود کو ختم کیے جانے کے بیان سے ایک بار پھر مختلف مذاہب میں تفریق پیدا کی جا رہی ہے۔