ETV Bharat / bharat

ED Chargesheet راگھو چڈھا نے ای ڈی کی جانچ میں نام آنے کی خبروں کی تردید کی - راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راگھو چڈھا

راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے کہا کہ جو خبریں صبح سے دکھائی جا رہی ہیں، وہ سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔ ای ڈی کی آج تک کی کسی بھی تحقیقات میں ان کا کہیں بھی ملزم، مشتبہ یا گواہ کے طور پر ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 2, 2023, 9:12 PM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانچ میں ان کے نام کے سامنے آنے کی خبریں پوری طرح سے غلط ہیں۔ چڈھا نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صبح سے نیوز چینلز، ویب سائٹس یا اخبارات کے ذریعے جو بھی خبریں چل رہی ہیں وہ مکمل طور پر غلط ہیں۔ بالکل بے بنیاد اور غلط خبریں دکھائی جارہی ہیں۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام ای ڈی کی کسی بھی شکایت میں ان کا نام ملزم یا مشتبہ کے طور پر نہیں ہے۔ اس کے باوجودصبح سے ہی نیوز چینلوں کے ذریعے ملک بھر میں یہ تشہیر کی جا رہی ہے کہ ای ڈی نے چارج شیٹ میں ملزم کے طور پر ان کے نام شامل کرکے عدالت میں دائرکیا ہے۔ یہ بالکل غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو خبریں صبح سے دکھائی جا رہی ہیں، وہ سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔ ای ڈی کی آج تک کی کسی بھی تحقیقات میں ان کا کہیں بھی ملزم، مشتبہ یا گواہ کے طور پر ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ نیوز چینلز، ویب سائٹس اور اخبارات کی طرف سے شائع یا دکھائی جانے والی خبریں سراسر جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ کئی میڈیا ہاؤسز نے میری امیج کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے ان میڈیا ہاؤسز پر زور دیا ہے کہ وہ شائع شدہ غلط خبروں کو واپس لیں اور درست خبر شائع کرنے کی درخواست کی ہے۔ آپ لیڈر نے کہا، 'گزشتہ ایک سال سے جاری تحقیقات مکمل طور پر سیاسی طور پر محرک ہے۔ اس کا مقصد صرف عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال کو ختم کرنا ہے۔ آج بی جے پی میری امیج کو اس لئے خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے،کیونکہ میں اروند کیجریوال کا سچا سپاہی ہوں، کیونکہ اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی مسلسل ترقی کر رہی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: ED case ای ڈی معاملے میں سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.