ETV Bharat / bharat

Har Ghar Tiranga: ہر گھر ترنگا مہم کے تحت مسلم نوجوان پد یاترا پر نکلا - ہر گھر ترنگا مہم

محمد قاسم نامی ایک نوجوان پریاگ راج سے لکھنؤ تک پد یاترا پر نکلا ہے۔ وہ ترنگا پروگرام کو عام شہریوں تک پہنچانے کے لیے پد یاترا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ترنگا مہم کو گھر گھر تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ Har Ghar Tiranga Abhiyan

ہر گھر ترنگا مہم کے تحت مسلم نوجوان بد یاترا پر نکلا

author img

By

Published : Aug 9, 2022, 5:42 PM IST

پریاگ راج: ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے رہنے والے محمد قاسم نے لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے پریاگ راج سے لکھنؤ تک ہاتھوں میں ترنگا لیکر پیدل یاترا شروع کی ہے۔ منگل کو محمد قاسم رائے بریلی پہنچے اور انہوں نے اس پد یاترا کا مقصد لوگوں کو بیدار کرنا بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ پد یاترا کے دوران راستوں میں جتنے بھی قصبے، شہر اور گاؤں وغیرہ ملے ہیں، وہاں لوگوں کو گھروں پر ترنگا لگانے کے لئے آگاہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے حکومت کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ پریاگ راج کے محمد قاسم احمد ترنگا پروگرام کو عام شہریوں تک پہنچانے کے لیے پد یاترا کر رہے ہیں۔ محمد قاسم پریاگ راج سے لکھنؤ کی پد یاترا پر نکلے ہیں اور آج پانچویں دن رائے بریلی پہنچ گئے ہیں۔ وہاں لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ Mohammad Qasim foot march Prayagraj to Lucknow

ہر گھر ترنگا مہم کے تحت مسلم نوجوان بد یاترا پر نکلا

مزید پڑھیں:۔ Bike Rally in Ramban: رامبن میں 'ہر گھر ترنگا' موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی

انہوں نے بتایا کہ وہ ترنگا مہم کو گھر گھر لے جانا چاہتے ہیں، یہ جشن آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر منایا جا رہا ہے۔ اس کے تحت وہ پریاگ راج سے لکھنؤ کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ وہ راستے میں دیہاتوں میں یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ترنگا کو اپنے گھروں پر لہرائیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے 75 ویں سال کے بعد یہ موقع آیا ہے، جب ہم اپنے گھروں پر ترنگا لہرا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی بھی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.