نئی دہلی: وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ قطر کی ایک عدالت نے بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کی سزاؤں میں کمی کر دی ہے۔ یعنی اب انھیں پھانسی نہیں دی جائے گی۔ وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اس معاملے کو قطری حکام کے ساتھ اٹھانا جاری رکھیں گے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ ہمیں تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے۔ قطر میں ہمارے سفیر اور دیگر حکام عدالت میں موجود تھے۔ ہم معاملے کے آغاز سے ہی ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم تمام قونصلر اور قانونی مدد جاری رکھیں گے۔ ہم اس معاملے کو قطری حکام کے ساتھ بھی اٹھاتے رہیں گے۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ ہم اگلے اقدامات کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے قانونی ٹیم کے ساتھ ساتھ اہل خانہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
-
Qatar court commutes death sentence 8 Indian ex-Navy personnel, says MEA; To continue to take up the matter with Qatari authorities, the ministry adds. https://t.co/FyOJ22SCXW
— ANI (@ANI) December 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Qatar court commutes death sentence 8 Indian ex-Navy personnel, says MEA; To continue to take up the matter with Qatari authorities, the ministry adds. https://t.co/FyOJ22SCXW
— ANI (@ANI) December 28, 2023Qatar court commutes death sentence 8 Indian ex-Navy personnel, says MEA; To continue to take up the matter with Qatari authorities, the ministry adds. https://t.co/FyOJ22SCXW
— ANI (@ANI) December 28, 2023
واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو قطر کی ایک عدالت نے بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے کیس میں ایک سال سے زائد عرصے تک ملک میں حراست میں رکھنے کے بعد موت کی سزا سنائی تھی۔ وزارت خارجہ نے 23 نومبر کو کہا تھا کہ یہ فیصلہ خفیہ ہے اور اسے ہماری قانونی ٹیم کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔ تمام قانونی آپشنز پر غور کرتے ہوئے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے اور ہم قطری حکام سے رابطے میں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اگست 2022 میں قطر نے بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا اور وہ لوگ ااس وقت مشرق وسطیٰ کے ملک قطر میں واقع ایک کمپنی میں ملازم تھے۔ بھارتی بحریہ کے سابق افسران – کیپٹن نوتیج سنگھ گل، کیپٹن بیرندر کمار ورما، کیپٹن سوربھ وشیشتھا، کمانڈر امیت ناگپال، کمانڈر پورنیندو تیواری، کمانڈر سوگناکر پکالا، کمانڈر سنجیو گپتا اور سیلر راگیش کو قطر کی انٹیلی جنس ایجنسی نے 30 اگست 2022 کو دوحہ سے گرفتار کیا تھا۔ بحریہ کے سابق فوجیوں کی ضمانت کی درخواستیں قطری حکام نے متعدد بار مسترد کیں۔ رواں برس اکتوبر میں قطر کی ایک عدالت نے سزائے موت سنا دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں