ETV Bharat / bharat

گیا: قمرعلی سلطان کا مقبرہ، افغان فن تعمیر کا بہترین نمونہ

چار سو برس پرانی عمارت کو محکمہ آثار قدیمہ کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بادشاہ شیرشاہ سوری نے افغان آرکیٹیکچرل ماڈل کی طرز پر اسکی تعمیر اس وقت کرایا جب شیرگھاٹی سے ہوکر گزرنے والی سڑک " جی ٹی روڈ" کی تعمیر کا کام ہورہا تھا۔

qamar ali sultan tomb in sherghati  gaya
قمر علی سلطان کا مقبرہ افغان فن تعمیر کا بہترین نمونہ ہے
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 4:46 PM IST

ضلع گیا کے شیرگھاٹی میں واقع قمر علی سلطان کا مقبرہ فن تعمیر کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کی تاریخ مغلیہ سلطنت سے قبل کی ہے بلکہ اس کا اسٹریکچر افغان فن تعمیر کا نمونہ بھی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

یہ مقبرہ محکمہ آثار قدیمہ کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے اور اسے افغان فن تعمیر کا بہترین نمونہ قرار دیا گیا۔ قمر علی سلطان مقبرہ کے حوالے سے مورخین تاریخ بتاتے ہیں کہ بادشاہ شیرشاہ سوری کے زمانے میں

کا اچھا خاصا اثر رہا ہے چونکہ شیرگھاٹی اور گیا کا علاقہ شیر شاہ سوری کے نہ صرف ماتحت رہا بلکہ یہاں ان کے اثرات مرتب تھے۔

بادشاہ شیرشاہ سوری کا قمر علی سلطان سے گہرا لگاؤ تھا اور انہوں نے جی ٹی روڈ کی تعمیر کے دوران مقبرہ کی تعمیر کرایا حالانکہ اس تاریخ پر تضادات بھی ہیں کچھ کا ماننا ہے کہ بادشاہ وقت اورنگ زیب نے اس کی تعمیر کرایا ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ افغان فن تعمیر کا نمونہ ہونے کے باوجود اس کے پختہ ثبوت نہیں ہیں کہ کس بادشاہ کے زمانے میں اس کی تعمیر ہوئی ہے لیکن شیرگھاٹی کے باشندوں کے درمیان بادشاہ شیرشاہ سوری کے ذریعے ہی تعمیر کرائے جانے کی بات گشت کرتی ہے۔

صحافی محمد علی بتاتے ہیں کہ بادشاہ شیرشاہ سوری کے زمانے میں افغان ماڈل کا گہرا اثر رہا ہے اور ان کے زمانے میں جو بھی عمارت یا مقبرے تعمیر ہوئے ہیں وہ زیادہ تر افغان ماڈل پر ہی ہیں۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ کس عیسوی میں اسکی تعمیر ہوئی ہے اسکے پختہ ثبوت نہیں ملتے ہیں لیکن بزرگوں کے قول سے یہی مانا جاتا ہے کہ شیر شاہ سوری ہی نے اسکی تعمیر کرائی ہے۔

اس عمارت کو چار سو برس ہوچکے ہیں اور اس سے متصل ایک قبرستان بھی ہے جس میں کچھ قبروں سے پرانے ہونے کے نشانات ملتے تھے جو کہ اب وہ بھی مٹ چکے ہیں۔

qamar ali sultan tomb in sherghati  gaya
قمر علی سلطان کا مقبرہ

محمد علی کہتے ہیں کہ افغان فن تعمیر کا بہترین نمونہ ہونے کے ساتھ یہ مذہبی اعتبار سے بھی کافی اہم ہے کیونکہ قمر علی سلطان علیہ الرحمہ ایک پایے کے بزرگ ہیں۔

قمر علی سلطان کی تاریخ کے حوالے سے جو تاریخ کہی جاتی ہے وہ چار سو سال سے زیادہ کی ہے، معروف ادیب و بزرگ شاعرناوک حمزہ پوری اپنی کتاب آثار آثار میں تفصیل سے ذکر کرتے ہیں کہ بادشاہ وقت علاقے میں لوگوں پر ظلم و زیادتی اور تشدد کررہا تھا تبھی قمر علی سلطان کو یہاں بھیجا گیا اور قمر علی سلطان اور بادشاہ وقت کی فوج کے درمیان جنگ ہوئی اور اس میں فتح قمر سلطان علی کو حاصل ہوئی۔

وہ لکھتے ہیں کہ جس جگہ پر آج مزار شریف ہے وہیں پر دوران جنگ قمر علی کی دستار مبارک املی کے درخت پر الجھ گئی۔ اسی دوران انہوں نے اپنے رفقاء کو ہدایت دی کہ اب یہی جگہ ان کی ہے۔ قمر علی سلطان کی حیات مبارک بھی دین کی حمایت ونصرت میں گزری نیز بعد وصال بھی ایک دنیا آپ کے فیض روحانی سے مستفیض ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:

گیا: کامیابی کے سفر میں مفلسی بڑی رکاوٹ

سبھی مذہب و برادری کے لوگ یہاں آکر عقیدت ومحبت کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ شیرگھاٹی اور اطراف کے لوگوں کے ساتھ سابق ریاستی وزیر ونود یادو کی پہل و کوششوں کے بعد محکمہ آثار قدیمہ میں شامل کراسکی مزید ترقی کے لیے کام شروع ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.