ETV Bharat / bharat

Pushkar Singh Dhami Takes Oath as Uttarakhand CM: پشکر سنگھ دھامی نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا - پشکر سنگھ دھامی نے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا

پشکر سنگھ دھامی نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا، دھامی کے ساتھ 8 وزراء نے بھی حلف لیا۔ وہ مسلسل دوسری بار اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ بننے والے پہلے لیڈر ہیں۔ Pushkar Singh Dhami takes oath as Uttarakhand CM

پشکر سنگھ دھامی نے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا

author img

By

Published : Mar 23, 2022, 3:27 PM IST

Updated : Mar 23, 2022, 8:18 PM IST

دہرادون: پشکر سنگھ دھامی Pushkar Singh Dhami نے بدھ کو اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا۔ انہیں اتراکھنڈ کے گورنر گرمیت سنگھ نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ پشکر سنگھ دھامی اتراکھنڈ کے 12ویں وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔ دھامی کے ساتھ 8 وزراء نے بھی حلف لیا۔ وہ مسلسل دوسری بار اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ بننے والے پہلے لیڈر ہیں۔

دھامی نے ستپال مہاراج، پریم چند اگروال، گنیش جوشی، دھان سنگھ راوت، سبودھ انیال، ریکھا آریہ، چندن رام داس اور سوربھ بہوگنا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اگروال نے سنسکرت میں حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم نریندرمودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزراء نتن گڈکری، میناکشی لیکھی، سنجیو بالیان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گوا کے نامزد وزیر اعلیٰ پرمود ساونت، اتر پردیش کے نامزد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ راجستھان کی سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے سندھیا، اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ رمیش پوکھریال نشنک، ترویندر راوت اور تیرتھ سنگھ راوت نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Uttarakhand CM on Uniform Civil Code: دوبارہ اقتدار میں آنے پر اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ کیا جائے گا

حلف برداری کی تقریب میں سادھو سنتوں کے علاوہ بڑی تعداد میں عام لوگ موجود رہے۔

بی جے پی نے حالیہ اختتام پزیر انتخابات میں 70 رکنی اسمبلی میں 47 سیٹیں جیت کر زبردست اکثریت حاصل کی تھی۔ بی جے پی نے ریاست میں مسلسل دوسری بار اقتدار حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ ریاست کی تشکیل کے بعد سے اب تک کسی بھی پارٹی کو لگاتار دوسری بار اقتدار نہیں ملا ہے۔

Last Updated : Mar 23, 2022, 8:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.