ETV Bharat / bharat

Establishment Of Habib Girls College: 'لدھیانہ میں پہلا مسلم گرلز کالج کھولنے کا اعلان، حجاب اور تلک پر کوئی پابندی نہیں' - حبیب گرلز کالج

لدھیانہ کی مسلم کمیونٹی Ludhiana Muslim Community کے ذریعہ حبیب گرلز کالج Habib Girls College کا قیام عمل میں لایا جائےگا، جس میں مسلم لڑکیاں حجاب پہن کر، سکھ لڑکیاں پگڑی پہن کر اور ہندو لڑکیاں تلک لگا کر تعلیم حاصل کر سکیں گی۔ یہ بات پنجاب کے شاہی امام لدھیانوی مولانا محمد عثمان رحمانی نے کہی۔

Establishment Of Habib Girls College: 'لدھیانہ میں کھلے گا پہلا مسلم گرلز کالج، حجاب اور تلک پر کوئی پابندی نہیں'

author img

By

Published : May 16, 2022, 10:11 PM IST

لدھیانہ: پنجاب کے شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی نے اعلان کیا کہ لدھیانہ کی مسلم کمیونٹی کے ذریعہ حبیب گرلز کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جس میں مسلم لڑکیاں حجاب پہن کر، سکھ لڑکیاں پگڑی پہن کر اور ہندو لڑکیاں تلک پہن کر تعلیم حاصل کر سکیں گی۔ Punjab Shahi Imam on Habib Girls College

پنجاب کے شاہی امام لدھیانوی مولانا محمد عثمان رحمانی

لدھیانہ شہر کی تاریخی جامع مسجد میں کل رات بلائے گئے مختلف مساجد کے سربراہان اور اماموں اور سماجی تنظیموں کے سربراہان کے اجلاس میں یہ تاریخی فیصلہ لیا گیا۔ پنجاب کے شاہی امام لدھیانوی مولانا محمد عثمان رحمانی نے اعلان کیا کہ ملک کی بیٹیوں کے لیے جلد ہی لدھیانہ میں حبیب گرلز کالج قائم کیا جائے گا۔ کیمپس کے ڈیزائن کو حتمی شکل دیتے ہی کالج بنانے کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ First Muslim Girls College Will Open in Ludhian

شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے اس موضوع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لدھیانہ میں حبیب گرلز کالج کے قیام کے لیے جگہ لے لی گئی ہے اور جلد ہی کالج کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔ کالج کے سنگ بنیاد کی تقریب 10 ستمبر کو ہوگی۔ شاہی امام نے کہا کہ یہ ایک عام کالج ہوگا، جس میں تمام مذاہب کی ضرورت مند بیٹیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی نے کہا کہ اس کالج میں مسلم لڑکیوں کو حجاب، سکھ لڑکیوں کو پگڑی اور ہندو لڑکیوں کو تلک لگانے کی آزادی ہوگی۔ کسی بھی بیٹی کو کسی بھی طرح کے کپڑے پہننے سے نہیں روکا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Controversy Over Hijab Ban For Muslim Girls: کرناٹک کالج میں حجاب پر پابندی معاملے میں طالبات نے دستوری حقوق کا مطالبہ کیا

انہوں نے کہا کہ حبیب گرلز کالج میں ایم اے، بی ایس سی سمیت تمام ڈگری کورسز کروائے جائیں گے۔ پنجاب کے شاہی امام نے کہا کہ کالج کی اس عظیم الشان عمارت کی تعمیر میں شہر اور ریاست کی تمام مساجد کے نمازی حصہ لیں گے۔ اس کام کو آسانی سے انجام دینے کے لیے احرار فاؤنڈیشن (این جی او) قائم کیا گیا ہے۔ شاہی امام نے کہا کہ حبیب گرلز کالج کی رہنمائی کے لیے صنعت کاروں، بیوروکریٹس اور مذہبی اسکالرز پر مشتمل ایک مشاورتی بورڈ تشکیل دیا جا رہا ہے۔ شاہی امام نے کہا کہ کالج کو ہاسٹل کے ساتھ بنایا جائے گا تاکہ پنجاب کے تمام شہروں کی اقلیتی لڑکیاں یہاں رہ کر تعلیم حاصل کر سکیں۔Establishment Of Habib Girls College

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.