چنڈی گڑھ: پنجاب پولیس امرت پال سنگھ کی تلاش میں نیپال پہنچ گئی ہے۔ پنجاب پولیس کو دہلی پولیس اور سینٹرل انٹیلی جنس ونگ کا تعاون بھی مل رہا ہے۔ ان پٹ کی بنیاد پر پوچھ گچھ اور جانکاری حاصل کی جا رہی ہے۔ پنجاب پولیس نے امرت پال سنگھ کے تھائی لینڈ کنکشن کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ دراصل امرت پال سنگھ جب دبئی میں رہتا تھا تو کئی مرتبہ وہ تھائی لینڈ گیا۔ پنجاب پولیس کو خفیہ اطلاع ملی ہے کہ امرت پال نیپال کے راستے تھائی لینڈ فرار ہو سکتا ہے۔ پولیس تھائی لینڈ کنکشن کے پیچھے دو بڑی وجوہات تلاش کر رہی ہے۔ امرت پال کے قریبی دوست دلجیت کلسی کے بھی تھائی لینڈ میں کنکشن کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ دلجیت کلسی گزشتہ 13 سالوں میں تقریباً 18 مرتبہ تھائی لینڈ کا دورہ کرچکا ہے۔ دوسری بات، امرت پال بھی کئی مرتبہ تھائی لینڈ جاچکا ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ امرت پال کی تھائی لینڈ میں ایک خاتون دوست بھی ہے۔ اس لیے دلجیت اور امرت پال وہاں آسانی سے چھپ سکتے ہیں۔
پولیس تفتیش میں امرت پال سنگھ کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ امرت پال سنگھ خود کو وارث پنجاب تنظیم کا سربراہ بتاکر معاشرے کی خدمت نہیں کرنا چاہتا تھا، وہ صرف وارث پنجاب تنظیم شروع کرنے والے پنجابی اداکار دیپ سدھو کی مقبولیت کا فائدہ اٹھانا چاہتا تھا۔ اس کی آڑ میں پنجاب میں خالصتان کے مطالبے کو اجاگر کرنا چاہتا تھا۔ دیپ سدھو کے بھائی ایڈوکیٹ مندیپ سدھو نے وارث پنجاب آرگنائزیشن کے کاغذات کبھی امرت پال سنگھ کو نہیں دیے، بلکہ وہ دیپ سدھو کے نام کا فائدہ اٹھانا چاہتے تھے۔ اسی لیے امرت پال سنگھ نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر وارث پنجاب دے نامی تنظیم بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: Amritpal Singh Case پپل پریت سنگھ سے متعلق دو لوگوں کو جموں سے حراست میں لیا گیا