امرتسر: شیوسینا لیڈر سدھیر سوری کے قتل کے الزام میں گرفتار سندیپ سنگھ کو ہفتہ کو امرتسر کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے اسے سات دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔ پنجاب پولیس نے سدھیر سوری کے قتل کے الزام میں امرتسر کے کوٹ بابا دیپ سنگھ کے رہائشی سندیپ سنگھ سنی دکاندار کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم کی امرتسر میں گوپال مندر کے نزدیک کپڑے کی دکان ہے۔ اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کیا گیا تھا۔Sudhir Suri Muder Case
قتل کے خلاف ہندو تنظیموں اور لوگوں میں پولس انتظامیہ کے خلاف غصہ پایا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جب حملہ آور نے سدھیر سوری پر گولی چلائی تو موقع پر موجود ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وریندر گوسا حملہ آور کو قابو کرنے کے بجائے موقع سے فرار ہو گئے۔
خیال ر ہے کہ امرتسر کے شری بالاجی دھام کے مہامنڈلیشور اشنیل جی مہاراج کو کافی عرصے سے دہشت گردوں کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں، لیکن پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔
مہاراج اشنیل جو کہ ایک پولیس افسر بھی ہیں، نے بتایا کہ انہیں ملنے والی دھمکیوں کے بارے میں انہوں نے کمشنر آف پولیس اور ڈی جی پی کو بھی شکایت کی تھی لیکن اب تک پولیس نے ان کی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی۔
یواین آئی