ETV Bharat / bharat

Tajinder Bagga Arrest: تیجندر بگا کی گروگرام میں جج کے گھر پیشی - پنجاب پولیس نے انہیں دہلی سے گرفتار کیا

پنجاب پولیس نے دہلی بی جے پی رہنما تیجندرپال سنگھ بگا کو اروند کیجریوال کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ پنجاب پولیس نے انہیں دہلی سے گرفتار کیا ہے۔ بگا کو موہالی لے جانے والی پنجاب پولیس کو ہریانہ پولیس نے کروکشیتر میں روک لیا۔ ہریانہ پولیس نے بگا کو دہلی پولیس کے حوالے کر دیا۔ وہیں آج دہلی پولیس تجِندر بگا کو گروگرام میں جج کے گھر پیش کرے گی۔ Tajinder Pal Singh Bagga arrest by punjab police

تجِندر بگا کی گروگرام میں جج کے گھر پیشی

author img

By

Published : May 6, 2022, 8:49 PM IST

Updated : May 6, 2022, 10:27 PM IST

نئی دہلی: دہلی بی جے پی کے رہنما تیجندر بگا کو پنجاب پولیس نے آج دہلی سے گرفتار کر لیا۔ بگا کو موہالی لے جانے والی پنجاب پولیس کو ہریانہ پولیس نے کروکشیتر میں روک لیا۔ ہریانہ پولیس نے بگا کو دہلی پولیس کے حوالے کر دیا۔Tajinder Pal Singh Bagga arrest by punjab police

تیجندر بگا کو آخر کار کروکشیتر سے دہلی لایا گیا۔ دہلی پولیس انہیں رات 9 بجے گروگرام میں جج کے گھر پیش کرے گی۔ ہریانہ پولیس نے بگا کو دہلی پولیس کے حوالے کر دیا اور پنجاب پولیس خالی ہاتھ رہ گئی۔ یہاں دوارکا کورٹ پہنچنے پر پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی کے ایس سندھو کو بی جے پی کارکنان کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا، 'ہم نے تجِندر بگا کے معاملے میں طریقہ کار پر عمل کیا۔ اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے دفتر کے باہر بھی احتجاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ بگا کو آج صبح پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا اور ان کو ساتھ لے کر موہالی روانہ ہو گئی۔ لیکن دہلی پولیس کے کہنے پر ہریانہ نے پنجاب پولیس کے قافلے کو کروکشیتر میں روک دیا۔ پنجاب پولیس کے خلاف دہلی میں اغوا کی ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ وہیں موہالی پولیس نے تجِندر کے خلاف سائبر سیل میں کیس درج کیا تھا، اس معاملے میں آج انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

چند روز قبل بھی پنجاب پولیس کی ایک ٹیم بگا کے گھر پہنچی تھی۔ بگا نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری شیئر کی تھی۔ پٹیالہ میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بگا پر قابل اعتراض بیان دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بگا نے اپنے ٹویٹر پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو چیلنج کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا۔ انہوں نے اس ٹویٹ میں لکھا، اروند کیجریوال اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ مجھے جھوٹے مقدمات سے خوفزدہ کر لیں گے، تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔ آپ کے پاس جتنی بھی طاقت ہے، اتنا کیس درج کرادو، پھر بھی آپ کا راز افشا کرتا رہوں گا۔ بگا کو کیجریوال کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے پر گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے پر پٹیالہ میں بگا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس کے بعد بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے قومی سکریٹری نے کہا تھا کہ ایک نہیں بلکہ 100 ایف آئی آر درج کرائی جائیں۔ اگر کیجریوال کشمیری ہندوؤں کی نسل کشی کو جھوٹا کہتے ہیں تو ہم بھی ضرور بولیں گے۔ کشمیری ہندوؤں کے قتل عام پر کیجریوال ہنسیں گے تو ہم بولیں گے، پھر چاہے اسکا انجام کچھ بھی ہو۔دہلی بی جے پی نے بگا کی گرفتاری کی مخالفت کی ہے۔ بی جے پی رہنا کپل مشرا نے کہاکہ تجِندر پال بگا کو پنجاب پولیس کے 50 اہلکار ان کے گھر سے گرفتار کر کے لے گئے۔ لیکن بگا ایسی باتوں سے نہیں ڈرتا۔ دوسری طرف دہلی کے اتم نگر سے عآپ کے ایم ایل اے نریش بالیان نے ٹویٹ کیا کہ بی جے پی رہنما تجِندر پال بگا کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ وزیراعلی اروند کیجریوال جی کو ’’جینے نہیں دینگے‘‘ کی دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Tajinder Bagga Arrested: بی جے پی کے رہنما تجِندر بگا کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا، ہریانہ پولیس کی مداخلت

Last Updated : May 6, 2022, 10:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.