گورنر بنواری لال پروہت Governor Banwarilal Purohit نے راج بھون میں ایک سادہ تقریب میں عام آدمی پارٹی AAP کے 10 اراکین اسمبلی کو وزیر کے عہدے کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلی بھگونت مان اور ان کے تمام اراکین اسمبلی موجود تھے۔ Tenth Ministers in Bhagwant Mann cabinet take oath
نئے وزراء میں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری سنبھالنے والے ہرپال سنگھ چیمہ، ڈاکٹر بلجیت کور (ملائیٹ، سابق رکن پارلیمان پروفیسرسادھو سنگھ کی بیٹی)، ہربھجن سنگھ ای ٹی او (جنڈیالہ)، وجے سنگلا ( مانسا) لال چند کٹروچک (بھوا)، گرمیت سنگھ میت ہیئر (جوان چہرہ اور دوسری بار برنالہ سے جیتے)، کلدیپ سنگھ دھالیوال (اجنالہ)، لالجیت سنگھ بھلر (پٹی)، برہم شنکر زیمپا (ہوشیار پور)، ہرجوت سنگھ بینس (سب سے کم عمر اور آنند پور صاحب) شامل ہیں۔
دس وزراء میں سے پانچ مالوا علاقے سے ہیں اور چار ریزرو سیٹوں سے ہیں۔ چار کا تعلق ماجھا اور ایک دوآبہ کے علاقے سے ہے۔
واضح رہے کہ اسمبلی کی 117 سیٹوں میں سے 92 سیٹیں جیت کر زبردست اکثریت کے ساتھ آنے والی عآپ نے تمام پارٹیوں کو حیران کر دیا تھا کیونکہ کوئی اتنا نہیں سوچ سکتا تھا کہ وہ اس بار سونامی لے کر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Bhagwant Mann Take Oath: بھگونت مان نے پنجاب کے وزیر اعلی کے طور پر اپنا حلف لیا
گزشتہ الیکشن میں اسے 20 سیٹیں ملی تھیں اور 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں اس کی کارکردگی اتنی خراب رہی کہ بھگونت مان صرف سنگرور لوک سبھا سیٹ ہی بچا سکے۔
یو این آئی